پشاور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ائرفورس کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے پشاور میں ہونیوالی آل پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی گزشتہ روز صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس کے قمرزمان زمان سکواش کورٹس پر ہونیوالے فائنل مقابلوں کے موقع پر صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر احسان اللہ خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سکواش لیجنڈ و ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمرزمان‘ ایسوسی ایٹ سیکرٹری سجاد خلیل‘ فنانس سیکرٹری وزیر محمد‘ چیف آرگنائزر اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کی جانب سے سینئر سکواش کوچ منور زمان‘ وسیم محمد‘ چیف ریفری عادل فقیر‘ ایگزیکٹو ممبر فضل خلیل‘سکواش کوچز اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘ انڈر15 کے فائنل مقابلے میں پی اے ایف کے ابراہیم زیب نے کے پی کے عبید اللہ کیخلاف گیارہ تیرہ‘ گیارہ آٹھ‘گیارہ سات اور گیارہ آٹھ سے کامیابی حاصل کی یہ میچ پندرہ منٹ جاری رہا‘ انڈر تیرہ کے فائنل مقابلے میں بھی پی اے ایف کے محمد فواد نے کے پی کے عبداللہ شاہ کیخلاف بارہ دس‘ بارہ دس اور پندرہ تیرہ سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ انڈر11 کے فائنل میچ میں پی اے ایف کے احمد علی ناز نے پی اے ایف ہی کے ملک محمد کے خلاف گیارہ آٹھ‘ گیارہ نو اور گیارہ آٹھ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…