Categories: Sports

کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات، سخاکوٹ گرائونڈ پر کام مکمل

پشاور(سپورٹس رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان کی نگرانی اور ہدایات کے مطابق کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات پراجیکٹ کے تحت پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے سخاکوٹ کا دورہ کیا جہاں سخاکوٹ گرائونڈ کا4.95 ملین روپے کا منصوبہ مکمل ہونے پر متعلقہ حکام کو گرائونڈ کا کنٹرول حوالے کیا گیا اس موقع پر ڈی ایس او ملاکنڈ ریجن محمد نوید’فیلڈ انجینئرز عمر شہزاد اور پارس بھی موجود تھے

‘اس گرائونڈ کی تزئین و آرائش پر 4.95 ملین روپے خرچ کئے گئے جس میں والی بال کورٹ ‘ تین کرکٹ پچز بمعہ نیٹ’فٹبال گرائونڈ کی بہتری اور پولز کی تنصیب’واٹر سپلائی و سینٹی ٹیشن ‘بائونڈر وال فینسنگ اور اس کیساتھ سولر لائٹس شامل ہیں علاقے کے عوام نے بہترین منصوبے کی تکمیل پر وزیراعلیٰ محمود خان ‘سیکرٹری سپورٹس عابد مجید ‘ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک اور پراجیکٹ کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ‘پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کو منصوبے کے تحت مکمل کئے جانیوالے کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور گرائونڈ کا کنٹرول ڈی ایس او کو دیا گیا

پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان’سیکرٹری سپورٹس عابد مجید کی نگرانی میں صوبہ بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے صوبہ بھر میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبے جاری ہیں جنہیں مرحلہ وار مکمل کیا جارہاہے جس سے کھلاڑیوں کو ان کی دہلیز پر بہترین سہولتیں فراہم ہوں گی جس سے انہیں آگے آنے کے مواقع ملیں گے ٹیلنٹ ضائع ہونے سے بچ جائے گا اور کھلاڑیوں کو ان کا حق ملے گا۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

12 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago