Categories: Sports

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر انڈر 16 خواتین والی بال کے فائنل میں پہنچ گئے

پشاور (سپورٹس رپورٹر) گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر نے خیبر پختونخوا ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام جاری قومی انڈر 16 جونیئر چیمپئن شپ کے خواتین والی بال ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے سیمی فائنل میں آزاد جموںوکشمیر نے خیبر پختونخوا کو پچیس اکیس، پچیس تئیس اور پچیس بائیس سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں گلگت بلتستان نے اسلام آباد کو پچیس اکیس، بائیس پچیس، پچیس انیس سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ قبل ازیں لیگ میچ میں خیبر پختونخوا نے بلوچستان کو پچیس پانچ، پچیس دس اور پچیس گیارہ سے ہرایا۔ لڑکوں کے ایونٹ میں پنجاب نے سندھ کو پچیس اکیس، پچیس پندرہ اور پچیس بارہ سے جبکہ اسلام آباد نے بلوچستان کو پچیس سترہ، پچیس اکیس اور پچیس بائیس سے، آزاد کشمیر نے گلگت بلتستان کو پچیس انیس، پچیس پندرہ اور پچیس سترہ سے ہرایا۔ لیگ میچ ختم ہوگئے خیبر پختونخوا، آزاد جموں وکشمیر، پنجاب اور اسلام آباد کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اس موقع پر والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار چمکنی، نائب صدر فقیر محمد اعوان، انٹرنیشنل کھلاڑی لئیق خان بھی موجود تھے۔

via: Saad Bin Awais


Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

10 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago