پشاور( سپورٹس رپورٹر) کامیاب جواں یوتھ گیمز کے سلسلے میں شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور نے والی بال مقابلوں میں آزاد کشمیر کو ہراکر جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جانے والے والی بال میچ میں شہید بے نظیر بھٹو اویمن یونیورسٹی پشاور کی طالبات نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مد مقابل آزاد کشمیر یونیورسٹی کو پچیس آٹھ ، پچیس بیس سکور سے ہراکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ، شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کی جانب سے عائشہ ، ایمن ، صبا شاہ ، آفرین اور سائرہ نے جاندار کھیل پیش کیا اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنا کیا رحم بی بی ٹیم منیجر اور کوچ ہدایت اﷲ تھے ۔ اسی طرح ہاکی ایونٹ میں بھی بے نظیر ویمن یونیورسٹی نے فیصل آباد کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…