Categories: Sports

یوروکپ2020: اٹلی کے نام، انگلینڈ کو2-3 سےشکست

یوروکپ کے فائنل میں اٹلی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو پنالٹی ککس پر 2-3 سے شکست دیدی۔

اٹلی اور انگلینڈ کے مابین میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا جس میں اٹلی نے انگلینڈ کو 2-3 گول سے شکست دی۔فائنل میچ کے آغاز کے دوسرے ہی منٹ میں انگلینڈ کے لیوک شو نے گول اسکور کرکے ٹیم کو برتری دلادی تاہم اٹلی کے لینورڈو نے میچ کے 67 منٹ میں گول اسکور کرکے میچ برابر کردیا۔

دوسری جانب اٹلی کی تاریخی جیت پر روم میں جشن کا سماں ہے جبکہ شہری سڑکوں پر اپنی ٹیم کے استقبال کےلیے منتظر ہیں۔اس سے قبل اٹلی 1968 میں پہلی بار یوروفٹبال کپ جیتا تھا جبکہ اٹلی سن2000 اور 2012 کے فائنل شکست ہوئی تھی۔اٹلی یوروکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

یاد رہے کہ انگلش ٹیم 55 برس بعد کسی بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کےفائنل میں پہنچی تھی جبکہ اس سے قبل انگلینڈ نے 1966 میں فٹبال ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

via: Samma News

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 hour ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

15 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago