پشاور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام جاری انٹر کالجیٹ گیمز میں والی بال ایونٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔
یونیورسٹی آف ایگرکلچر پشاور میں 4 میچ کھیلے گئیجن میں پشاور، مردان، سوات اور بنوں زونز نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے۔ پہلا سیمی پشاور زون اور مردان زون جبکہ دوسرا سیمی فائنل سوات زون اور بنوں زون کے درمیان کھیلا جائے گا۔فٹ بال کے پہلے میچ میں ڈیرہ اسماعیل خان نے کوہاٹ کو دو صفر سے ہرایا، معین اور عدیل نے ایک ایک گول کیا۔ دوسرے میچ میں سوات زون اور بنوں زون کا مقابلہ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا پینلٹی ککس پر سوات نے چار کے مقابلے میں پانچ گول سیکامیابی حاصل کی، سوات کی جانب سے عبید اللہ، بلال، اشرف، رئیس اور نجیب جبکہ بنوں کی جانب سے اسحاق، مزمل، صافی اور زین اللہ نے گول کئے۔ تیسرے میچ میں مالاکنڈ زون نے ہزارہ زون کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا، مالاکنڈ کی جانب سے اویس اور سمیر جبکہ ہزارہ کی جانب سے شعیب نے ایک ایک گول کیا۔چوتھے میچ میں مردان نے پشاور کو پینلٹی ککس پر ہرایا مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابررہا مردان نے پینلٹی ککس پر کامیابی اپنے نام کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…