A big cricket festival in Peshawar after 19 years, Peshawar Zalmi defeated Legends XI by 8 runs
پشاور: 19 سال بعد پشاور میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ سج گیا۔ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے کھیلا گیا نمائشی میچ تاریخ میں امر ہوگیا، جہاں ہزاروں شائقین کرکٹ نے شرکت کرکے جشن کا سماں پیدا کر دیا۔
بارش کے باعث میدان کھیل کے قابل نہ رہا تاہم گراؤنڈ اسٹاف نے سخت محنت کے بعد پچ تیار کی۔ میچ میں لیجنڈز الیون کے کپتان انضمام الحق نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
زلمی الیون نے مقررہ اوورز میں 145 رنز بنائے، بابر اعظم 41 اور یاسر حمید 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لیجنڈز الیون کی جانب سے شاہد آفریدی اور عبدالرحمان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں لیجنڈز الیون چھ وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز ہی بنا سکی۔ کپتان انضمام الحق نے شاندار 46 رنز بناکر ماضی کی یادیں تازہ کیں جبکہ اظہر محمود نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ یوں پشاور زلمی نے میچ 8 رنز سے اپنے نام کیا۔
میچ کو دیکھنے کے لیے پی ایس ایل کے سی او او سلمان نصیر، صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں، دیگر وزرا اور معززین شہر سمیت عوام کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔ اس موقع پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ:
“یہ میچ کامیاب بنانے پر ہم کے پی حکومت، کرکٹ سپر اسٹارز، لیجنڈز اور فینز کے شکر گزار ہیں۔”
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…