Categories: Sports

پہلی زلمی ویمن کرکٹ لیگ کا پشاور میں آغاز

پہلی زلمی ویمن کرکٹ لیگ کا پشاور میں آغاز

پشاور زلمی، زلمی فاؤنڈیشن، خیبر پختونخوا حکومت اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے تین سے سات دسمبر تک ہونے والی اس لیگ کے پہلے روز تین میچز کھیلے گئے۔

پشاور کے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منگل سے پہلی زلمی ویمن کرکٹ لیگ کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا، جو سات دسمبر تک جاری رہے گی۔

 انڈپینڈنٹ اردو : زلمی ویمن کرکٹ لیگ پشاور زلمی، زلمی فاؤنڈیشن، خیبر پختونخوا حکومت اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔ 

اس لیگ کے لیے پشاور، مالاکنڈ، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں ہونے والے ٹرائلز میں ہزار سے زائد سرکاری کالجوں اور یونیورسٹیوں کی طالبات اور کھلاڑی شریک ہوئیں۔

افتتاحی میچ میں ہزارہ ڈیفوڈلز نے بنوں رینیگیڈز کو 30 رنز جبکہ دوسرے میچ میں پشاور آل سٹارز نے مردان میورکس کو چھ رنز سے شکست دی۔ پشاور آل سٹار اور ہزارہ ڈیفوڈلز کے درمیان تیسرا میچ خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں اور صوبائی وزیر تعلیم مینا خان آفریدی نے کیا۔ ان کے ہمراہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات ہمایوں خان، پشاور زلمی کے ڈائریکٹر محمد اکرام، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کامران آفریدی اور ڈائریکٹر ضم اضلاع رضی اللہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کے لیے اس طرح کے میلے کا انعقاد کرنے پر پشاور زلمی کے مشکور ہیں۔ حالات جیسے بھی ہوں، صوبائی حکومت کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرتی رہے گی۔‘

اس موقعے پر پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ زلمی ویمن کرکٹ لیگ کا میلہ پشاور میں شروع ہو گیا ہے۔ ’خیبر پختونخوا سے مینز کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ سامنے آیا ہے اور امید ہے کہ اس لیگ سے ویمن کرکٹ کا بھی بہترین ٹیلنٹ دیکھنے کو ملے گا۔‘

محمد اکرم نے کہا کہ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی کا مشن ہے کہ وہ پشاور کے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرتے رہیں گے۔

انہوں نے تعاون کرنے پر خیبر پختونخوا حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقعے پر صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی نے کہا کہ ’پشاور زلمی نے صوبے کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے ہمیشہ تعاون کیا ہے اور امید ہے کہ اس طرح کی سرگرمیوں کا مسقبل میں بھی انعقاد کیا جائے گا۔‘

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

9 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago