اس چمپئن شپ میں صوبے بھر سے100کے قریب مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،ایونٹ کا افتتاح ڈی سی معیث ثناء اللہ نے کیا۔
ایبٹ آباد(سپورٹس رپورٹر)تیسراسید آصف علی شاہ میموریل خیبر پختونخواٹیبل ٹینس چمپئن شپ ایبٹ آباد میں شروع ہوگئی، اس چمپئن شپ میں صوبے بھر سے100کے قریب مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبا دمعیث ثناء اللہ افتتاحی تقریب کے تھے جنہوں نے باقاعدہ چمپئن شپ کا اافتتاح کیا۔اس موقع پرپاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر شہزاد اسلام یوسف زئی ،سابق ڈائریکٹر سپورٹس بورڈطارق محمود، ڈی ایس اوروسیم افضل ، کے پی کے اٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر احمد نواز، نائب صدرشاہد مغل، ایسوسی ایشن کے نائب صدر وچیف ارگنائزر کفایت اللہ خان، ایبٹ آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری زاہد حسین بھی اس فتتاحی موقع پر موجودتھے۔
کے پی کے ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور ضلعی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چناروں کے شہر ایبٹ آباد میں کھیلے جانے والے تیسرے سید آصف علی شا ہ میموریل کے پی کے اٹیبل ٹینس چمپئن شپ ک ارگنائزنگ کمیٹی نے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، اس ایونٹ میں مختلف ڈویژن سے مرد اور خواتین کھلاڑی شریک ہیں، افتتاح کے موقع پر کھیلے گئے ایک نمائشی میچ میں حبہ اقبال نے علشبہ کو شکست دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی معیث ثناء اللہ خان نے ایبٹ آباد میں صوبائی لیول کے ٹیبل ٹینس ایونٹ کے انعقاد کو خوش آئند قراردیااور مزید کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے کھیلوں سے دور رہے انہیں چاہیئے اب کھیلوں میں پھر سے اور بھر پور جوش وجذبے سے حصہ لیناشروع کرے۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیاکہ وہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر بھی توجہ دیں،ڈی سی نے یہ بھِی کہا کہ ایبٹ آباد کے کھلاڑی باصلاحیت ہیں ضلعی انتظامیہ کی بھر پور کوشش ہوگی کہ انہیں دیگر بنیادی سہولیات مہیاکئے جائیں، انہوں نے ایبٹ آباد میں کھلاڑیوں کوفوری طور پر ٹیبل ٹینس کے دو ٹیبل کی فراہمی کا اعلان کیا اور کہاکہ انشاء اللہ کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کی جائے گی۔
via: Saad Bin Awais
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…