Categories: Sports

پشاور: یوم آزادی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

پشاور: یوم آزادی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

ویب ڈیسک -21 اگست 202404 – پشاور: قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والی یوم آزادی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی، جس میں مختلف کیٹگریز کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ابصار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اور خیبر پختونخوا ٹیگ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے آزادی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے مردوں کے سنگلز، میچور میل سنگلز، میچور گرلز سنگلز، وہیل چیئر میلز اور وہیل چیئر خواتین کی پانچ کیٹیگریز میں حصہ لیا۔
مردوں کے سنگلز میں اویس جمشید نے مدثر خان کو تین پوائنٹس کے ساتھ شکست دی۔ امیچور مینز سنگلز میں دانیال خلیل نے افنان کو تین پوائنٹس کے ساتھ ہرایا۔ امیچور گرلز سنگلز میں گلالئی نے تین پوائنٹس کے ساتھ عدینہ حمیم کو ہرایا۔ اور وہیل چیئر مرد کی کیٹیگری میں سلمان خان نے مبین رفیق کو تین پوائنٹس سے شکست دی۔ خواتین کی وہیل چیئر میں تاجمینہ بی بی نے گلناز خان کو 3 صفر سے شکست دی۔ چیمپئن شپ میں 50 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت اللہ خان نے کوچز بشریٰ اور ابصار علی کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

ہر پل اپڈیٹس کے لیے ۔ یہاں ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کرے شکریہ

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

43 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago