Categories: Sports

سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان چیئر مین ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن داود خان صدر منتخب

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کی آئندہ چار برس کے لئے نئی کابینہ کاانتخاب عمل میں لایا گیا ہے اس سلسلے میں خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس گزشتہ روز ایبٹ آباد میں منعقد ہوا جس میں اخراجات’ٹورنامنٹس سمیت دیگر معاملات کی منظوری دی گئی اجلاس میں متفقہ طور پر نئی کابینہ کا انتخاب مشاورت اور اتفاق رائے سے عمل میں لا یا گیا

جس کے مطابق سابق برٹش چیمپئن و سکواش لیجنڈ قمرزمان چیئرمین’سیکرٹری ہائر ایجوکیشن دائود خان صدر’سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود سینئر نائب صدر’محمد ابرار شاہ ‘احسان اللہ ‘مومنہ باسط(ایم پی اے)’مس چمن گل نائب صدور’منصور زمان جنرل سیکرٹری’ریاض خان جائنٹ سیکرٹری سجاد خلیل ایسوسی ایٹ سیکرٹری ‘وزیر محمد فنانس سیکرٹری اور انتخاب چمکنی لیگل ایڈوائزر ہوں گے ایگزیکٹو ممبران میں فقیر محمد ، شیر بادر،عابد فرید، قاضی رشید،ہمایون خان، نوریناشمس، پروفیسر اجمل،سعدنادر،شوکت حسین شامل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب چیئرمین صوبائی سکواش ایسوسی ایشن قمرزمان اور سیکرٹری منصور زمان نے کہا کہ سکواش کا فروغ و ترقی مشن ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن وہ واحد ایسوسی ایشن ہے جو سالانہ سب سے زیادہ مقابلے کراتی ہے اور پاکستان سکواش فیڈریشن کئی مرتبہ ہمیں ٹرافی سے نوازا چکی ہے اور اس سال بھی ٹرافی کے پی سکواش ایسوسی ایشن نے حاصل کی اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ پشاور میں انٹرنیشنل سکواش مقابلوں کو منعقد کرائیں جس کے لئے صوبائی حکومت سے بھی بات چیت کی جائے گی اور اس کیساتھ ساتھ پاکستان سکواش فیڈریشن سے بھی مشاورت ہوگی اور امید ہے کہ پاکستان سکواش فیڈریشن ہمیں جلد ہی اس سلسلے میں گرین سگنل دے گی ۔انہوں نے ان پر اعتماد کرنیوالے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ تمام ڈسٹرکٹس میں سکواش کے فروغ و ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے ۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

9 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

20 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago