پشاور(سپورٹس رپورٹر) ساتویں ڈی جی سپورٹس کے پی اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے تیسرے روز کھیلے گئے میچز میں مینز سنگل میں پاکستان نمبر ٹوسیڈ نمبر ون شعیب خان پاکستان ایئر فورس،سیڈ نمبر تین یوسف خلیل پی اے ایف،سیڈ نمبر ٹوبرکت اللہ کے پولیس،سیڈ نمبر فائیو ثاقب عمر نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جاری ٹورنامنٹ کے مینز سنگل میں شعیب خان پاکستان ایئر فورس نے عزیر خان خیبر پختونخوا کو چھ ایک چھ ایک سے شکست دی،
یوسف خلیل پاکستان ایئر فورس نے کامران خلیل کے پی کو چھ دو چھ ایک سے شکست دی، کے پی پولیس کے برکت اللہ نے عباس خان پاکستان ایئر فورس کو چھ دو چھ تین سے شکست دی جبکہ سیڈ نمبر فائیو ثاقب عمر نے سیڈنمبر تین انعام گل کو اپ سیٹ کرتے ہوئے تین چھ، چھ چار اور چھ تین سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
انڈر18 کیٹگری میں شاہ سوار خان پاکستان واپڈ نے فیصل خان کے پی کو چھ ایک چھ دو سے شکست دی، عزیر خان کے پی نے جنید خان کے پی کو چھ ایک چھ ایک سے شکست دی، کامران خلیل کے پی نے ارسلان خان پی ایف کو چھ تین چھ تین سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انڈر 8 کیٹگریز میں ریان عمر خلیل نے زرار خان کو چھ ایک چھ ایک سے شکست دی، محمد فیضان نے ثمر خان کو چھ ایک چھ ایک سے ہرایا، سالار خان نے محمد شہیر کو چھ دو چھ ایک سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اس موقع پرصوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرآیازخلیل، کوچز، ذاکر اللہ، شہریار، شاہد آفریدی،جانان خان رومان گل، شاہ حسین سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…