Categories: Sports

خیبرپختونخوا کے شعیب خان اور پولیس کے برکت اللہ کی 5 قومی ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا ٹینس رینکنگ کے ٹاپ کھلاڑیوں نے حال ہی میں ہونیوالے پانچ قومی مقابلوں میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کیا ان میں پی اے ایف کے شعیب خان اور کے پی پولیس کے برکت اللہ شامل ہیں‘ نومبر اور دسمبر میں اب تک ہونیوالے مقابلوں کے نتائج کے مطابق شعیب خان اب قومی ٹینس رینکنگ میں نمبر ٹو جبکہ برکت اللہ چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں‘پی اے ایف کے یوسف خان خلیل پانچویں نمبر پر ہیں‘کے پی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل کے مطابق شہریار ملک نیشنل چیمپئن شپ لاہور میں ہونیوالے قومی مقابلوں میں ڈبلز میں پی اے ایف کے شعیب خان اور کے پی پولیس کے برکت اللہ فائنل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کیا انہیں ڈیڑھ لاکھ روپے کی انعامی رقم سے نوازا گیا‘ مینز سنگلز کے مقابلوں میں شعیب خان رنر اپ رہے جبکہ مینز سنگلز میں برکت اللہ نے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا‘ ایم شایان آفریدی نے انڈر 10 میں چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ انڈر 12 کے مقابلوں میں وہ رنر اپ رہے‘ خواجہ احسن طارق رحیم نیشنل چیمپئن شپ لاہور میں ڈبلز میں شعیب خان اور برکت اللہ نے گولڈ میڈل جیتا جس پر انہیں ایک لاکھ 75 ہزار روپے انعام سے بھی نوازا گیا مینز سنگلز میں شعیب خان رنر اپ رہے جبکہ برکت اللہ نے کوارٹر فائنل کھیلا ‘فیڈرل کپ ٹینس ٹورنامنٹ پی ٹی ایف اسلام آباد کورٹ پر شعیب خان نے مینز سنگلز فائنل میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا‘ڈبلز کے مقابلوں میں شعیب خان اور برکت اللہ رنر اپ رہے ‘شہید بے نظیر بھٹو ٹینس ٹورنامنٹ اسلام آباد میں شعیب خان نے فائنل میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا برکت اللہ نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل کھیلا‘ان مقابلوں میں ڈبلز میں پی اے ایف کے یوسف خان خلیل اور ہیرا عاشق نے گولڈ میڈل جیتا‘برکت اللہ اور شعیب خان رنر اپ رہے‘ اباﺅ 45 کے مقابلوں میں کے پی کے اسرار گل رنر اپ رہے جبکہ دیگر مقابلوں میں بھی انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا ‘اسلام آباد میں ہونیوالے بیگم کلثوم سیف اللہ خان ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز میں شعیب خان رنر اپ رہے‘عقیل خان نے ٹرافی جیتی‘ ڈبلز مقابلوں میں بھی پاکستان چیمپئن اعصام الحق اور عقیل خان نے کامیابی اپنے نام کی جبکہ برکت اللہ اور شعیب خان رنر اپ رہے سرینا نیشنل ٹینس چیمپئن شپ بھی اسلام آباد میں شروع ہوگئی ہے جس میں امید ہے کہ کے پی کے کھلاڑی مزید کامیابیاں اپنے نام کریں گے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

10 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

21 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago