پشاور (سپورٹس رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ کھیل وثقافت میں تعینات 14 ملازمین سمیت دیگر محکموں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات محکمہ تعلیم کے18 ملازمین کو واپس اپنے محکمے بھجوا دیا اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کر دیا واپس کئے جانے والے ملازمین کی خدمات مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کے حوالے کی گئی ہیں۔
محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق واپس کئے جانے والوں میں محکمہ کھیل میں تعینات گریڈ 16 کے سینئر فزیکل ایجوکیشن ٹیچر (ایس پی ای ٹی) ذاکر اللہ، آصف نواز، سراج الدین، بہادر سید، گریڈ 15 کے ڈرائنگ ماسٹر مختیار حسین، گریڈ 14 کے ایس پی ایس ٹی خالد زمان،گریڈ 16 کے ایس پی ای ٹی محمد نوید، ایس سی ٹی بخت شاہ، اے ڈی ای او وسیم افضل، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعینات گریڈ 11 کے جونیئرکلرک نعمان، محکمہ کھیل خیبر پختونخوا میں تعینات سکول پرنسپل عبدالرحمت، گریڈ 16 کے ایس پی ای ٹی شفقت اللہ خان، پی ای ٹی سردار علی، ایس پی ای ٹی ظاہر خان، کیپٹل میٹروپولیٹن پشاور میں تعینات ایس پی ایس ٹی گریڈ 14 کی فرح ناز، محکمہ کھیل میں تعینات تعینات فزیکل سپروائزر گریڈ 16 کے کفایت اللہ خان، گریڈ 11 کے جونیئر کلرک سید محمد علی سجاد اور گریڈ 16 کے ایس پی ای ٹی ذکاء اللہ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ نے کچھ عرصہ قبل تمام محکموں کو حکم دیا تھا کہ ڈیپوٹیشن پر دوسرے محکموں میں تعینات افسران کو اپنے اپنے محکموں کو واپس بھیجا جائے یہ ملازمین بھی اس حکم کی رو سے اپنے محکمے کو واپس کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…