ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا میں
گریڈ 16 سے 18 تک کے 13 افسران کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری
پشاور( محمد سعد سے)خیبر پختونخوا حکومت نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس کے گریڈ 16 سے 18 تک کے 13 افسران کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے، تبدیل کئے جانے والوں میں ریجنل وڈسٹرکٹ سپورٹس افسران اور کوچز شامل ہیں۔ محکمہ کھیل کے اعلامیہ کے مطابق گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن سید ثقلین شاہ سے ریجنل سپورٹس افسر ایبٹ آباد کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے، گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل محمد طارق کو تبدیل کر کے ریجنل سپورٹس افسر ایبٹ آباد تعینات کیا گیا ہے، ریجنل سپورٹس افسر پشاور محمد سلیم رضا کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے، گریڈ 17 کے ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر نوشہرہ محمد جمشید بلوچ کو ریجنل سپورٹس افسر پشاور تعینات کیا گیا ہے ان کے پاس ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر نوشہرہ کا اضافی چارج بھی رہے گا، ریجنل سپورٹس افسر بنوں امیر زاہد شاہ کو ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر کرک، تعیناتی کے منتظر انور کمال کو آر ایس او بنوں، ڈی ایس او کرک محمد اسماعیل کو ڈی ایس او لکی مروت، ڈی ایس او صوابی طارق محمد کو ڈی ایس او ہری پور، ڈی ایس او ہری پور احمد زمان کو ڈی ایس او صوابی، ڈی ایس او کوہاٹ حضرت اللہ کو ڈی ایس او ہنگو، ڈی ایس او لکی مروت عادل شاہ کو سینئر کوچ ڈی ایس او آفس بنوں، گریڈ 16 کے ایڈمنسٹریٹر ڈیرہ اسماعیل خان سپورٹس کمپلیکس محمد نوید کو اپنے سکیل میں ڈی ایس او مالاکنڈ تعینات کیا گیا ہے، سپرنٹنڈنٹ ریاض حسین سے ڈی ایس او مالاکنڈ کا اضافی چارج واپس لیا گیا ہے، گریڈ 16 کے کوچ شاہ فیصل کو تبدیل کر کے ایڈمنسٹریٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس تعینات کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…