Categories: Sports

فوک فیسٹیول آف پاکستان لوک میلہ خیبرپختونخوا پویلین سج گیا

پشاور:25نومبر2022(پ ر) فوک فیسٹیول آف پاکستان ”لوک میلہ ”میں خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی نے صوبہ کی ثقافت و سیاحت کے فروغ کیلئے کے پی پویلین سجا لیا۔پویلین میں جہاں دیگر صوبوں کے فنکاروں اور ہنرمندوں کو موقع فراہم کیا گیا ہے تو وہی خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور ضم اضلاع ٹورازم ونگ کی جانب سے صوبے کی مختلف ڈسٹرکٹس سے تعلق رکھنے والے ہنر مندوں کے ہنر کو پیش کرنے کیلئے 30 سے زائددستکاری و ثقافتی اشیاء کے سٹالزلگائے ہیں تاہم اس کیساتھ ساتھ لوک میلہ آنے والے شہریوں اور غیرملکی سیاحوں کیلئے صوبے کی سیاحت سے متعلق معلوماتی ڈیسک اور سکرین بھی نصب کی گئی ہے۔

جس میں صوبے کے سیاحتی مقامات کی معلومات اور محکمہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات، خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع اور دیگر پر بنائی گئی ڈاکومنٹریزکے ذریعے آگاہی فراہم کی جائے گی۔ صوبائی پویلین میں شرکاء کیلئے روایتی حجرہ، قہوہ خانہ، کھانے پینے کے سٹالزسمیت وزیرستانی، گتکا رقص پرفارمنس اور روایتی رباب موسیقی کا تڑکا بھی سیاحوں کو محظوظ کرنے کیلئے پویلین کا حصہ ہے۔

دس روزہ لوک میلہ میں خیبرپختونخوا کی محفل موسیقی کا انعقاد3 دسمبر کو کیا جائے گاجس میں صوبائی گلوکار پرفارم کرینگے۔ لوک ورثہ کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ لوک میلہ میں خیبرپختونخوا سمیت پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے پویلین سجائے گئے ہیں۔

ثقافتی سٹالز میں کپڑوں پر موم سے بنی اشیاء یعنی(ویکس پینٹنگ)، مٹی کے برتن بنانے،پکول ٹوپی، گراس سٹیچ،سٹون کارونگ، چارسدہ خاڈی ورک، چارسدہ چپل، ہزارہ جستی اور کنڈی کاکام، ہزارہ پھلکاری، لیک آرٹ ڈیرہ اسماعیل خان، لکڑی آرٹ، سواتی شال، ٹرک آرٹ، ہزارہ روایتی بیگ اور دستکاری کام، گندھارا لکڑی آرٹ، موسیک آرٹ، کیلی گرافی، مغل آرٹ، کٹپتلی آرٹ، ثقافتی لباس سٹال، یونیک جیولری، قریشی ورک، تنکے کا کام، پتھروں کی بنی اشیاء،کراکل ٹوپی،کھڈی کاکام، گلاس کاروینگ، مختلف ہینڈی کرافٹ، ڈرائی فروٹ اور دیگرثقافتی سٹالز شامل ہیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

1 day ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago