Categories: Sports

جشن سوات فیسٹول بھرپور انداز سے جاری

پشاور (سپورٹس رپورٹر) خیبر پختونخوا کے دلکش اورجنت نظر وادی سوات میں سیاحت کیفروغ اورشہریوں کوتفریحی مواقع کی فراہمی کے لئے فضا گٹ پارک میں ضلعی انتظامیہ اورریجنل سپورٹس آفس کے اشتراک سے تین روزہ جشن سوات فیسٹول کا انعقادبھرپور انداز سے جاری ہے۔

جس میں مقامی شہریوں اورملک بھرسے آئے ہو ئے مردوخواتین سیاح نے کافی دلچسپی لیکر لطف اندوز ہوئے۔فضاگٹ میں جاری سوات فیسٹول کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان نے کیا تھا جبکہ ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان،یوتھ آفیسر فرہاد علی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود رہے۔فیسٹول میں مقامی گلوکاروں شاہدخان اور ایاز سمیت دیگرفن کاروں نے اپنے خوبصورت آوازوں کاجادوجگایا۔فیسٹول میں بچوں کیلئے کھیلوں کے مقابلوں سمیت فنکاروں نے بہترین خاکے پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

فیسٹول کومزیدچارچاندلگانیاورشہریوں کی دلچسپی کیلئے کھانے پینے اور ہاتھوں کے نے مختلف اشیاء کی سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔جبکہ اقراء نیشنل یونیورسٹی سوات کیمپس کی انتظامیہ نے بھی اپناسٹال لگایا تھا۔مذکورہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل خان کو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس جمال عزیز نییادگاری شیلڈ پیش کی۔فیسٹول میں لوگوں کی دلچسپی کیلئے ذہنی آزمائش کیلئے سوالات پوچھے گئے اور درست جوابات دینے والوں کو انعامات دیئے گئے۔مقامی شہریوں اور شعراء نے ضلعی انتظامیہ کاشکریہ اداکیاکہ ان حالات میں لوگوں کی تفریح کیلئے فیسٹول کاانعقاد کیا۔

اس موقع ہرریجنل سپورٹس آفیسر وفیسٹول کے آرگنائزرکاشف فرحان نی کہاکہ شہریوں کوصحت مندانہ سرگرمیاں مہیا کرتا حکومتی اداروں کی اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخانکی خصوصی ہدایت پر ہماری بھر پور کوشش رہی ہے کہ شہریوں اورخصوصا نوجوانوں کو سپورٹس سمیت مختلف مواقع مہیا کریں۔انہوں نے کہاکہ سوات بلکہ پورا ملاکنڈ ڈویژن سیرو سیاحت کاخط ہے۔جہاں پر ضلعی انتظامیہ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کیساتھ ملکر ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کیلئے بھر پورکام کررہے ہیں۔گرمی بلکہ سردیوں کے موسم میں بھی سیاحوں کو سوات لانے کیلئے کالام سنو سپورتس فیسٹیول،گبین جبہ فیسٹیول،مالم جبہ اوردیگربہترین مقامات پر سنو فیسٹیول ودیگر کھیلوں اورمیلوں کا انعقاد کیاجاتاہیاوران ساری کاوشوں کے بہترنتائج سامنے آرہے ہیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

1 day ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago