Categories: Sports

بین الاصوبائی اتھلیٹکس چمیپن شپ کے دوسرے روز پنجاب کا پلڑا بھاری

پشاور(سپورٹس رپورٹر) بین الاصوبائی انڈر16اورانڈر17اتھلیٹکس چمیپن شپ کے دوسرے روز پنجاب مجموعی طورپر9گولڈ چھ سلور اورتین براوز میڈ لزجیت کردیگرٹیموں سے آگے نکل گیا ،میزبان خیبرپختونخواکے کھلاڑیوں نے بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تین گولڈ،چارسلوراورچھ براوز میڈلزکے ساتھ اب تک دوسری پوزیشن حاصل کررکھی ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی ، پرنسپل ہدف کالج مظہر رانا ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ ،ایتھلیٹکس کوچ زاعفران آفریدی ، فمیل کوچ بشریٰ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، گذشتہ روزقیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں کھیلے گئے کل چھ ایونٹس بوائز میں پنجاب چارگولڈ، دوسلوراور دوبرائوز میڈلز کے ساتھ 59 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے

جبکہ کے پی 47 پوائنٹس ،دوگولڈ، دوسلوراورتین براوز کے ساتھ دوئم ہے چمپین شپ کے گرلز مقابلوں میں پانچ گولڈچارسلوراوریک براوزکے ساتھ کل 63 پوانٹس کے ساتھ پنجاب نمبرون جبکہ میزبان کے پی کی خواتین ایک گولڈ، دوسلوراورتین براوزکے ساتھ کل 36 پوانٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپرہے ۔چیمپین شپ کے دوسرے روز کھیلے گئے مقابلوںچارسوہرڈل مینز میں پنجاب کے سخاوت علی پہلے ،کے پی کے حضرت عمر دوئم اورحضرت علی سوئم رہے ،سومیٹرگرلز فائنل میں خیبرپختونخواکی تحمین خان اول پنجاب کی عروبہ فاطمہ دوئم اورسندھ کی مریم نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

بوائز سومیٹرریس کاٹائٹل پنجاب کے سخاوت کے نام رہا۔کے پی کے محمدشہاب دوسرے جبکہ سندھ کے جنید بلو چ سوئم رہے ۔بوائز ڈسکس تھرومیں پنجاب کے عبداللہ پہلے پنجاب کی ہی اعظم دوسرے اورخیبرپختونخواکے عثمان تیسرے نمبرپررہے ،۔ڈسکس تھروگرلز مقابلہ پنجاب کی خدیجہ نے جیتا۔اس ایونٹ میں کے پی کی پاغندہ دوسرے اورپنجا ب کی مومنہ تیسرے نمبرپررہی۔

گرلز لانگ جمپ میںپنجاب کی رمشاء اول،پنجاب ہی کی آمنہ د وئم اورکے پی کی سمینہ سلام سوئم ٹھہری۔بوائز لانگ جمپ کاایونٹ پنجا ب کے ریاض نے جیتا۔سندھ کے محمد بلوچ دوسرے اورکے پی کے اکرام اللہ تیسرے نمبرپررہے

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago