Categories: Sports

بین الصوبائی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ خیبرپختونخوا کی تہمیم تیز ترین ایتھلیٹ قرار پائی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاورمیں کھیلی گئی بین الاصوبائی انڈر16اورانڈر17اتھلیٹکس چمیپن شپ سومیٹرگرلز فائنل میں خیبرپختونخوا کی تحمیم خان گنڈاپورنے پہلی پوزیشن حاصل کرکے تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز اپنے نام کرلی ،

پنجاب کی عروبہ فاطمہ دوئم اورسندھ کی مریم نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر پشاورخالدمحمود مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پراجیکٹ ڈائریکٹرمراد مہمند اورچیف کوچ شفقت اللہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

بوائزچارسو میٹرہرڈل ریس میںپنجاب کے سخاوت علی نے پہلی ،کے پی کے حضرت عمرنے دوسری اورحضرت علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،بوائز سومیٹرریس کاٹائٹل پنجاب کے سخاوت کے نام رہا۔کے پی کے محمدشہاب دوسرے جبکہ سندھ کے جنید بلو چ سوئم رہے ۔بوائز ڈسکس تھرومیں پنجاب کے عبداللہ پہلے پنجاب کی ہی اعظم دوسرے اورخیبرپختونخواکے عثمان تیسرے نمبرپررہے

ڈسکس تھروگرلز مقابلہ پنجاب کی خدیجہ نے جیتا۔اس ایونٹ میں کے پی کی پاغندہ دوسرے اورپنجا ب کی مومنہ تیسرے نمبرپررہی۔گرلز لانگ جمپ میںپنجاب کی رمشاء اول،پنجاب ہی کی آمنہ د وئم اورکے پی کی سمینہ سلام سوئم ٹھہری۔

بوائز لانگ جمپ کاایونٹ پنجا ب کے ریاض نے جیتا۔سندھ کے محمد بلوچ دوسرے اورکے پی کے اکرام اللہ تیسرے نمبرپررہے۔ آخر میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) خالد محمود نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

10 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago