Categories: Sports

ٹرائی ریجن فرینڈلی خواتین گیمز 2022کا آغاز

پشاور(سپورٹس رپورٹر)ٹرائی ریجن فرینڈلی خواتین گیمز 2022 گزشتہ روز طہماس فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگئیں جس میں سوات،مردان اور پشاور ریجن کے 4 سو سے زائد کھلاڑی ٹیبل ٹینس،رسہ کشی،اتھلیٹکس اور والی بال کے مقابلوں میں مد مقابل ہونگے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور عمران خان تھے

ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پشاور مس تانیہ شاہین،ریجنل سپورٹس آفیسر سوات کاشف فرحان،ریجنل سپورٹس آفیسر صوابی طارق خان،ریجنل سپورٹس آفیسر مردان نعمت اللہ مروت،ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور ذاکراللہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور مس گل رح موجود تھی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے زیراہتمام ٹرائی ریجن فرینڈلی خواتین گیمز اافتتاحی تقریب کے دوران بچیوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیا اور خوب داد وصول کی، ابتدائی روز رسہ کشی کے مقابلوں میں پشاور کی کھلاڑیوں نے صوابی کی ٹیم کو 0-2 سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں نوشہرہ نے مردان کو دو صفر سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی

اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف عمران خان نے کہا کہ حکومت مردوں کیساتھ ساتھ خواتین گیمز پر بھی برابری کے سطح ہے توجہ دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے خواتین کھلاڑی بھی مردوں کی طرح مختلف گیمز میں نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کا نام روشن کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین پاکستان کے آبادی کا نصف حصہ ہے اسی لئے صوبائی حکومت نے خواتین کھیلوں پر بھی بھر پور توجہ مبذول کی ہے۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

43 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago