Categories: Latest News

کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام یوم سیاہ پر تصاویری نمائش کا انعقاد

پشاور: 27 اکتوبر2021(پ ر) خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے نشتر ہال پشاور میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی سکول و کالجز کے طلباء و طالبات، شہریوں اور بزرگوں نے شرکت کی ۔ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی خیبرپختونخوا نے یوم سیاہ کی مناسبت سے نشترہال پشاور میں کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے تصاویری نمائش کا اہتمام کیا ۔

نمائش میں 74 سال سے جاری کشمیری عوام پر بھارتی فورسز کے ظلم و مظالم کوعوام کے سامنے تصاویر کے ذریعے نمائش میں پیش کیا گیا ۔ اس موقع پرڈائریکٹر خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی یوسف علی، جنرل منیجر ٹورازم سجاد حمید اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔

ڈائریکٹر کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی یوسف علی کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947 انسانی تاریخ کا سیاہ دن تھا جب بھارتی قابض فورسز نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی ابتداء کرنے اور جموں و کشمیر پر قبضہ کرنے کیلئے سری نگر میں داخل ہوئیں اور اس دن سے آج تک کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔

نمائش میں شریک دیگرشرکاء کا کہنا تھا کہ آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے اور ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ نمائش میں کشمیری نوجوانوں ، خواتین، شہداء اور بزرگوں پر کئے جانے والے مظالم کو بھی پیش کیا گیا ۔ نمائش کے آخر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے واک کا اہتما م بھی کیا گیا ۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

10 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago