Categories: Sports

خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کا باجوڑ فیسٹیول منعقد کرنے کافیصلہ

پشاور:12اکتوبر2022(پ ر)محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، ٹورازم اتھارٹی ضم اضلاع ونگ، ضلعی انتظامیہ باجوڑ اور باجوڑسکاؤٹس کے باہمی اشتراک سے ماہ اکتوبر میں باجوڑ فیسٹیول منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے

جس کاانعقاد باجوڑ سپورٹس کمپلیکس خار میں 15اور16 اکتوبر کوہوگا۔ باجوڑ فیسٹیول میں سائیکل ریس، فرنٹیئر 4×4 کلب کی جانب سے جیپ ریلی، بائیکرز ریلی، مارشل آرٹس مقابلے، کبڈی، سکول بچوں کے ٹیبلوسمیت روایتی اتنڑ ڈانس، محفل موسیقی اور کھانے پینے کے سٹالز سجائے جائینگے۔ فیسٹیول میں 15 اکتوبر کو روایتی مقامی محفل موسیقی، رسہ کشی، مارشل آرٹس اور سکول بچوں پر مشتمل ٹیبلو کے مظاہرے ہونگے جبکہ دوسرے روز ریلیاں اور ریس کا انعقاد کیاجائیگا۔ باجوڑ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد صوبے کے ضم اضلاع میں کھیلوں سمیت صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد اور وہاں کے سیاحتی مقامات کو فروغ دینا ہے۔

خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور ٹورازم ضم اضلاع ونگ اس سے قبل بھی صوبے کے ضم اضلاع میں مختلف سرگرمیوں کاانعقاد کرچکا ہے جس میں ڈسٹرکٹ خیبر، اورکزئی، وانا، ٹانگ، وزیرستان سمیت دیگر علاقے شامل ہیں جہاں نہ صرف کھیلوں کی سرگرمیوں کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا بلکہ ساتھ ہی سیاحت کے فروغ کیلئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

Recent Posts

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

8 minutes ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

10 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago