Categories: Sports

باجوڑ میں منعقدہ فیسٹیول رنگارنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر

باجوڑ:17اکتوبر2022(پ ر)محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی، ٹورازم اتھارٹی ضم اضلاع ونگ، ضلعی انتظامیہ باجوڑ اور باجوڑسکاؤٹس کے باہمی اشتراک سے منعقدہ باجوڑ فیسٹیول رنگارنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

اختتامی روز جیپ ریلی، موٹر بائیک ریلی، سائیکل ریس، کھانے پینے کے سٹالزسمیت مقامی اور قومی فنکاروں نے محفل موسیقی میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔ فیسٹیول میں فرنٹیئر 4×4 کلب کے تعاون سے جیپ ریلی باجوڑ سپورٹس کمپلیکس تا سری سرٹاپ اورواپس سپورٹس کمپلیکس،موٹرسائیکل ریلی سپورٹس کمپلیکس تا لائسم سکاؤٹس سے ہوتی ہوئی واپس سپورٹس کمپلیکس جبکہ سائیکل ریس باجوڑ سپورٹس کمپلیکس تا صادق آباد پھاٹک سے ہوتی ہوئی واپس سپورٹس کمپلیکس پر اختتام پذیر ہوئی۔

فیسٹیول میں محفل موسیقی میں استاد شاہد علی خان، شوکت محمود، شہزاد خیال، زبیر نوازنے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ میر اوس خان کمیڈین نے مزاحیہ خاکے پیش کئے۔ اختتامی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر مہمان خصوصی تھے۔ان کے ہمراہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹورازم اتھارٹی ضم اضلاع اشتیاق خان، اسسٹنٹ کمشنر باجوڑ ذوہیب خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجودتھیں۔تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کا کہنا تھا کہ باجوڑ پرامن شہر ہے اور یہاں سیاحت کے کثیر تعداد میں سیاحتی مقامات موجود ہیں۔

فیسٹیول میں جیپ ریلی اور موٹربائیک ریلی کے انعقاد کا مقصد بھی یہی تھا کہ یہاں کے سیاحتی مقامات کو دنیا میں اجاگر کیا جائے۔ مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹورازم ونگ ضم اضلاع اشتیاق خان کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع میں باجوڑ کے بعد کرم، تیراہ اور وزیرستان میں بھی فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سے قبل خیبر، اورکزئی اور دیگر ڈسٹرکٹ میں سرگرمیاں منعقد کی تھی جس کا مقصد دنیا کو امن کا مثبت پیغام دینا ہے۔

جلد یہاں پر نئے سیاحتی مقامات، سیاحوں کیلئے ریسٹ ایئریاز، کیمپنگ پاڈز اور دیگر سیاحتی پراجیکٹس کاآغاز کیا جائے گا۔ ایونٹ میں پہلے روز باجوڑ کی روایتی گیم سخی سمیت کبڈی، رسہ کشی، مارشل آرٹس کے مقابلے ہوئے جبکہ شہریوں کیلئے کھانے پینے کی اشیاء اور ہینڈی کرافٹ کے سٹالز، بچوں کو فیسٹیول میں لطف اندوز کرنے کیلئے جوکر تماشا، پلے ایئریا، جمپنگ پیڈلگائے گئے تھے۔ فیسٹیول میں رسہ کشی میں اتمان خیل گرین کی ٹیم نے ماموند ٹائیگرز کو دو صفر جبکہ ماموند کی ٹیم نے کبڈی میں خار کی ٹیم کو تین کے مقابلے میں دو سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی جبکہ مارشل آرٹس کے مختلف مقابلے پیش کئے گئے۔ فیسٹیول میں سکول طلباء نے مختلف ٹیبلو بھی پیش کئے۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

9 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago