پشاور:16فروری2023(پ ر) خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر برائے تجارت و صنعت عدنان جلیل نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں صنعت کاری اور کاروبار کے فروغ کیلئے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔صوبے میں کاروبار، اقتصادی وسیاحتی زونزاور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ دوسری سرمایہ کاری کانفرنس کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمدبختیار خان، چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن اینڈ انڈسٹریز خورشید برلاس، وائس چیئرمین خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ انجینئر سید محمود، خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ یاسر علی محسود، صدر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد اسحاق اور جنرل منیجر ٹورازم اتھارٹی عمیر خٹک سمیت نجی کمپنیوں کے نمائندے اور سرمایہ کارموجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر عدنان جلیل کا کہنا تھا کہ انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز کے منصوبے کو ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے صوبے میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کے پی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی محمد بختیار خان نے کہاکہ ٹورازم اتھارٹی خیبرپختونخوا صوبے کو ایک پسندیدہ سیاحتی مقام بنانے کے مقصدکیلئے پرعزم ہے۔ نئے سیاحتی مقامات کی ترقی اور موجودہ سیاحتی علاقوں کے بہتر انتظام کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔صوبے کے سیاحتی مقامات کو محفوظ بنانے اور سیاحوں کی سہولیات کیلئے ٹورازم پولیس فورس متعارف کروائی ہے جو کہ سیاحوں کی مدد اورسہولت کیلئے سیاحتی مقامات پر تعینات کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹورازم ہیلپ لائن 1422بھی سیاحوں کی سہولت کیلئے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے اور مزید کہا کہ ہم کے پی میں شہری سیاحت کے فروغ کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری خورشید برلاس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کانفرنس ملک میں کاروبار،خاص طور پر تعمیرات اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔جنرل منیجر سرمایہ کاری ٹورازم اتھارٹی عمیرخٹک کا کہنا تھاکہ کانفرنس میں آنے والے سرمایہ کاروں کوانٹیگریٹڈ ٹورازم زونز اور دیگر سیاحتی مقامات میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…