Khyber Pakhtunkhwa Tourism Police, passing out parade will be held on December 20 at Police Training School, Swat.
پشاور:16دسمبر2022(پ ر)خیبرپختونخواٹورازم پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ 20دسمبر کو پولیس ٹریننگ سکول سوات میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ہونگے۔ ٹورازم پولیس کے نوجوانوں نے تین ماہ کی بھرپور ٹریننگ حاصل کی جس میں مختلف اقسام کی ٹریننگ دی گئی۔
ٹورازم پولیس کانسٹیبلان نے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی خدمت کی اور اس ٹریننگ کے بعد مزیدبہتر انداز میں ڈیوٹیاں سرانجام دے سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ ٹورازم پولیس گل سید خان آفریدی نے پولیس ٹریننگ سکول سوات میں پولیس نوجوانوں کی ٹریننگ کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول سوات ایس ایس پی نورجمال نے استقبال کیا۔
تقریب سے خطاب میں کمانڈنٹ ٹورازم پولیس گل سید خان آفریدی نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت، سیکرٹری محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور ڈی جی ٹورازم اتھارٹی بختیار خان کی ہدایات پر صوبہ میں ٹورازم پولیس کے قیام کے بعد نوجوانوں نے سیاحتی مقامات پر بھرپور انداز میں نہ صرف ڈیوٹی دی بلکہ حالیہ سیلاب میں سیلاب زدگان کی خدمات بھی سرانجام دیں۔ ٹورازم پولیس کو بہترین سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے ٹورازم پولیس کے نوجوانوں کیلئے 25 ہیوی ڈیوٹی موٹرسائیکل فراہم کردیئے گئے ہیں جن پر ٹورازم پولیس کے نوجوان سیاحتی مقامات پر ڈیوٹیاں دینگے۔ کمانڈنٹ ٹورازم پولیس گل سید خان آفریدی نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرٹورازم پولیس کے کانسٹیبلان نے فل ڈریس ریہرسل کا مظاہرہ پیش کیا۔ٹریننگ میں ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ٹریننگ جس میں کسی حادثہ کی صورتحال میں اقدامات کرنا، اس جگہ کو کارڈن آف کرنا اوردیگر اقدامات شامل تھے۔ دوران ریہرسل تائیکوانڈو پرفارمنس، گروپ اور انفرادی طور پرشوٹنگ اور ہیڈلائیننگ شوٹنگ شامل تھی۔
کمانڈنٹ ٹورازم پولیس کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کی جانب سے پولیس نوجوانوں کیلئے ہیوی ڈیوٹی موٹربائیک منگوائی گئی ہیں جس سے ان نوجوانوں کوآسانی سے ڈیوٹی کرنے اور نکل و حرکت کرنے میں مدد ملے گی۔صوبائی حکومت جہاں صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے وہی ان مقامات کی جانب آنے والے سیاحوں کی سہولیات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر دیکھ رہی ہے۔ حکومت نے اسی سلسلے میں ٹورازم پولیس کے قیام کا سوچا اور یکم جون 2022 کو باقاعدہ اس کا افتتاح کیا گیا۔
ٹورازم پولیس نے نوجوانوں نے بغیر کسی ٹریننگ کے صوبے کے سیاحتی مقامات پر دوران سیزن ڈیوٹیاں سرانجام دیں اور نہ صرف سیاحوں کی مدد کی بلکہ حالیہ سیلاب میں ملاکنڈ ڈویژن میں مقامی افراد اور سیاحوں کی ہرممکن مدد بھی کی۔ سیاحتی مقامات پر پہلے ہی سے خیبرپختونخوا پولیس اپنے فرائض منصبی نہایت اچھے طریقے سے سرانجام دے رہی ہے لیکن صوبائی حکومت نے سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی مزید بہتری کی خاطر ٹورازم کیلئے علیحدہ پولیس خصوصی ونگ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرکے پہلے مرحلے میں 173 نوجوانان جن میں لیڈیز پولیس بھی شامل ہے جنہیں اس فورس کا حصہ بنایا اور جوانان کو متعلقہ تربیت دینے کیلئے پولیس ٹریننگ سکول سوات کو یہ شرف حاصل ہوا۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…