Categories: Sports

خیبرپختونخواانڈر16 انٹر سکولز کرکٹ چیمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ’محکمہ کھیل خیبرپختونخوا اور محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے اشتراک سے انڈر16 انٹرسکولز کرکٹ چیمپئن شپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ ستمبر کے آخری ہفتے سے تمام اضلاع میں شروع ہوگا۔

اس سلسلے میں پی سی بی خیبرپختونخوا کے چیف ایگزیکٹیو بابر خان کے زیر صدارت اجلاس قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہوا جس میں محکمہ کھیل سے ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک، ڈائریکٹر یس سپورٹس رشید ہ غزنوی ، ڈائریکٹر آپریشن سید ثقلین شاہ ، ڈائریکٹر قبائلی اضلاع پیر عبداﷲ ، سمیت دیگر افسران اور محکمہ تعلیم سے ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ ابراہیم سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ انٹر سکولز انڈر16 کرکٹ چیمپئن شپ منعقد کی جائے گی

ایک سوال کے جواب میں بابر خان نے کہا کہ پہلے مرحلے میںتمام ڈسٹرکٹس میں ٹرائلز کیلئے سکولز کا انتخاب کیاجائیگا ، دوسرے مرحلے میں ہر ڈسٹرکٹس میں سولہ سکولز منتخب کئے جائینگے ان کے درمیان انٹرا سکولز کرکٹ چیمپئن شپ منعقد کی جائیگے جس کے بعد اس کی فائنلسٹ ٹیمیں ہر سٹی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سے آل کے پی کے انٹر سکولز کرکٹ چیمپئن شپ کے لئے سامنے آئیں گی جن کے درمیان آل خیبرپختونخوا انٹر سکولز کرکٹ چیمپئن شپ منعقد ہوگی اور یہاں سے ونر اور رنر اپ دو ٹیمیں آل پاکستان مقابلوں کے لئے منتخب ہوں گی اور پاکستان کی سطح پر کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا جائے گا اور ان مقابلوں کی ونر ٹیم پاکستان چیمپئن قرار دی جائیگی

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا جس کے بعد ٹیمیں فائنل کی جائیں گی اور پھر مقابلوں کا آغاز ہوگا انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان مقابلوں سے ہمیں بہترین کھلاڑی ملیں گے جو نہ صرف صوبائی ‘قومی بلکہ مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کانام روشن کریںگے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

7 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

12 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

20 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

21 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

23 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

1 day ago