ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں، بڑا مسئلہ پیسہ ہے، اگر حکومت پیسہ نہیں دے سکتی ہے تو قومی کھیل ہاکی ختم کر دیں: سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہاسلام آباد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فنڈز نہ ہونے کی وجہ قومی کھیل کو ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ہاکی کو دنیا کا مہنگا کھیل قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے کوٹے کو کم کر کے ایک فیصد کردیا گیا اور جامعات نے داخلے اور سکالرشپ کو بھی بند کر دیئے ہیں۔ نیشنل اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آغا حسن بلوچ کی صدارت میں ہوا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے پیسہ نہ ہونے پر قومی کھیل ہاکی کو ختم کرنے کی تجویز دی اتنے پیسے نہیں کہ سینیئر جونیئر دونوں ٹیمیوں کو باہر لے جائیں اور کھلاڑیوں کو معاوضہ بھی ادا کرے۔انکا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں نہیں، پاکستان ہاکی اس وقت بالکل بے یارو مددگارحالت میں ہے، پاکستان سپورٹس بورڈ کی ری اسٹرکچرنگ میں ہاکی کو شامل ہی نہیں کیا گیا۔فٹبال فیڈریشن پاکستان میں نہیں ہے مگر پاکستان سپورٹس بورڈ نے شامل کیا ہے۔ ہاکی کے حالات پر ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 10 فیصد کوٹے کی جگہ صرف ایک فیصد کوٹہ رہ گیا۔ ہمارے کھلاڑیوں کو جامعات میں داخلہ نہیں مل رہا اور سکالرشپس کے ساتھ مراعات بھی ختم ہی کر دی گئیں ہیں ۔ خواجہ جنید نے کہا کہ قومی کھیل کا ایک شوز 16 ہزار روپے کا اور ایک گول کیپر کی کٹ 3 لاکھ روپے کی ہے۔ یہ کھیل دنیا کا مہنگا ترین کھیل ہو چکا ۔ اجلاس میں سیکرٹری آئی پی سی نے بتایا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے تحت کھیلوں کے فروغ کے لیے صوبائی لیول پر بھی کوشش کی جانی چاہیں، اگر حکومت کی طرف سے کوئی معاونت یا گائیڈنس ضرورت ہو تو ہر طرح سے تعاون کرتے ہیں۔ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ پچھلی 3 دہائیوں میں ہم اس کھیل میں مسلسل زوال کا شکارہی ہو رہے ہیں۔پاکستان ہاکی میں نمبر ون ہواکرتا تھا۔ ممبران نے کہا کہ ایسی کیا وجہ ہے کرکٹ پر توجہ ہے مگر ہاکی پر نہیں۔ ہمارے وزیر اعظم عمران خان سپورٹس میں رہے مگر سپورٹس پر توجہ ہی نہیں۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ نے کہا کھیل اب ہماری ترجیحات میں نہیں رہا۔ کمیٹی نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو قومی کھیل ہاکی کو شامل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے ہاکی کے کھلاڑیوں کو نوکریاں فراہم کرنے کی تجویز بھی دی۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…