Categories: Sports

انڈر16سطح پرمقابلوں کااہتمام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔گورنرشاہ فرمان

پشاور(محمد سعد سے) گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے کہاکہ انڈر16سطح پربچوں اوربچیوںکے لیے مقابلوں کااہتمام وقت کی اہم ضرورت ہے اوریہ سلسلہ مزید بہتراندازمیں تواتر کے ساتھ ہوناچاہیے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے اسکولوںمیں ہاکی ودیگر کھیلوں کے گراونڈز ختم ہوچکے ہیںاوربچوں کی صلاحیتیں کھیلوںکے میدانوںمیںپہلے جیسے نہیں رہی ہے تاہم انڈر16سطح پر مقابلوں سے ہمارے بچوں کواپنی صلاحیتیں نکھرانے کے بہترین مواقعے میسرآنا شروع ہوگئے ہیں جس کے لیے محکمہ کھیل ہرلحاظ سے قابل ستائس ہے سکولزگیمزکے لیے بھی ہماری حکومت سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہیںاورگذشتہ چارپانچ سالوںسے اپنے طور پرمحکمہ کھیل سرگرم ہوچکاہے انہوںنے فائنل کوایک بہترین مقابلہ قرارددیا اورکہاکہ ان دونوں ٹیموں کے کھیل سے ماضی کے کھیل کی جھک نظرآئی ہے انہوں نے ماضی کے سابقہ کھلاڑیوں کی پشاورآمد پران کاشکریہ اداکیاہے اورکہاان کے آنے سے بچوں کوحوصلہ یقینابڑھاہے اس سے قبل سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ نے صوبائی حکومت کی جانب سے انڈر 16ہاکی چمپئین شپ کے کامیاب انعقا دپرصوبائی حکومت اورمحکمہ کھیل کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے دلی مبارک باد پیش کی اورکہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن انڈر 8سے انڈر19کی سطح پرملک بھر مقابلے کرانے کاپروگرام ترتیب دے رہی ہے انشاء اللہ پشاورایونٹ سے ہمیںکافی نیا ٹیلنٹ ملاہے منظورجونیئر اوان کیل ٹیم نے نہایت جانفشانی سے پہلے دن سے لیکر فائنل تک پوراایونٹ نہ صرف دیکھابلکہ ایک ایک پلیئرکاکھیل کابغورجائزہ لیااوران کی سرپرستی میںہم ایک مضبوط جونیئرٹیم تشکیل دینے میںکامیاب ہوجائے گاجوکہ آئندہ انٹرنیشنل مقابلوں میںملک وقوم کی نمائندگی کرے گی انہوں نے آخرمیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے عمدہ ایونٹ کے انعقا د ڈی جی سپورٹس اورصوبائی ہاکی ایسوسی ایشن نے چیئرمیں وصدرکوشیلڈز پیش کیں

Recent Posts

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…

9 hours ago

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

1 day ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

2 days ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

3 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

3 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 days ago