Categories: Sports

آئی سی سی کی نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی نئی رینکنگ جاری، قومی ٹیم کا پہلا نمبر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بھارت کا دوسرا نمبر ہے۔

ہم نیوز : سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے پاکستانی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہے،پاکستان کے 100 فیصد وننگ ریٹ ہیں جبکہ بھارت 66.67 فیصد کے ہمراہ دوسرے نمبر پر ہے۔

آسٹریلیا 54.17 کیساتھ تیسرے، انگلینڈ 29.17 فیصد کے ہمراہ چوتھے جبکہ 16.67 فیصد کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قابض ہے۔

اسی طرح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی سائیکل میں بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے کوئی میچ نہیں کھیلا جس کے باعث ان کا کوئی پوائنٹ نہیں۔

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلی گئی دو میچز کی سیریز میں روہت شرما الیون نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ کا اختتام ڈرا کی صورت میں ہوا۔

Recent Posts

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

20 minutes ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

10 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago