Categories: Sports

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا کوئی بھی عہدیدار یا کوئی ممبر استعفیٰ نہیں دے گا ,سید عاقل شاہ

پشاور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ نے اعلان کیاہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا کوئی بھی عہدیدار یا کوئی ممبر استعفیٰ نہیں دے گا وہ گزشتہ روز پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں ناقص کارکردگی کے بارے میں کی جانیوالی تنقید قابل افسوس ہے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ایک خود مختار ادارہ ہے اس کوکسی بھی قسم کی ڈکٹیشن نہ دی جائے اور نہ ہی کسی سے استعفیٰ مانگا جائے ‘انہوں نے کہا کہ ہم آئی او سی اور او سی اے کے زیر اہتمام پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن چلاتے ہیں جس کے آئین میں صاف لکھا ہے کہ یہ خود مختارادارہ ہے اور اس میں کسی کی کوئی مداخلت شامل نہیں ہوگی’ہم کھیلوں کی تمام ایسوسی ایشنز ملک میں کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے شبانہ روز کام کرتے ہیں کھلاڑی تیار کرنے میں مدد دیتے ہیں اس کیساتھ انہیں آگے آنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں کھلاڑیوں کو تمام سہولتوں کی فراہمی ‘کوچنگ ‘ڈائٹ وغیرہ کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ہم اس سلسلے میں معاونت فراہم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کی کارکردگی کے حوالے سے تنقید ہورہی ہے اس سلسلے میں یہ واضح ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر یا کوئی بھی ممبر استعفیٰ نہیں دے گا اور نہ ہی کسی کو استعفیٰ دینے کی اجازت دیں گے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن نے اپنی یک جہتی ثابت کی ہے اور ہم سب پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ ملک میں کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے کام کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ آئی او سی کیساتھ 206 ممبران موجود ہیں آئی او سی کے تمام قواعد و ضوابط سب پر لاگو ہوتے ہیں پی ایس بی اور حکومت کو تمام معاملات میں مشاورت کرنی چاہئے سب کو مل کر کھیلوں کے فروغ و ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا تب جا کر ہم انٹرنیشنل سطح پر میڈلز لانے کی پوزیشن میں ہوں گے ۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

8 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago