پرندے جانوروں کے بال کیوں چراتے ہیں؟

پرندے جانوروں کے بال جمع کرتے ہیں، چاہے وہ کسی چراگاہ کی حفاظتی باڑ میں پھنسے ہوئے ہوں یا سوئے ہوئے ممالیہ جانوروں کی کھال سے چرائے جائیں

نئی تحقیق حیاتیاتی ماہرین کی اب تک کی اس سوچ کی نفی کرتی ہے کہ پرندے شاید اپنے گھونسلے بنانے کے لیے یا تو زمین پر گرے ہوئے حیوانی بال اور چھوٹے چھوٹے پر جمع کر لیتے تھے یا پھر اس کام کے لیے وہ مردہ جانوروں کی تلاش میں رہتے تھے۔

دنیا پچاس ارب پرندوں کا مسکن، سائنسدانوں کا اندازہ

پرندوں کی کئی قسموں کے سماجی اور نفسیاتی رویوں کا مطالعہ کرنے والے ماہرین کی اس ریسرچ کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ جب بدلتے موسموں میں نئے گھونسلے بنانے کا وقت آتا ہے، تو چند انواع کے پرندے تو اپنے رویوں میں کچھ عرصے کے لیے بالکل بےجھجھک ہو جاتے ہیں۔ اس کا سبب ان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کے ‘گھر‘ زیادہ سے زیادہ نرم اور آرام دہ مادوں سے بنے ہونا چاہییں۔بہترین ‘تعمیراتی ساز و سامان‘

ماہرین کے مطابق اپنے ‘گھروں‘ کے لیے ‘تعمیراتی ساز و سامان‘ کے طور پر ان پرندوں کو اکثر ممالیہ جانوروں کے بالوں کی تلاش ہوتی ہے۔ یہ مخصوص جستجو بھی ایک باقاعدہ منطق کے تحت کی جاتی ہے۔

اس لیے کہ ایسے بالوں کی نقل و حمل بہت آسان ہوتی ہے، ان کے تقریباﹰ دھاگے کی طرح لچک دار ہونے کے باعث انہیں گھونسلوں کی تعمیر میں حسب خواہش اور حسب ضرورت استعمال کیا جا سکتا ہے اور وہ حدت کے ضیاع کو روکتے ہوئے پرندوں کے نومولود بچوں کی جسمانی حفاظت میں معاون بھی ہوتے ہیں۔

کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کا نتیجہ، پرندے صوتی آلودگی سے محفوظ

کچھ عرصہ پہلے تک جو بات غیر واضح تھی، وہ یہ تھی کہ ایسے پرندے اپنے گھونسلوں کی تعمیر کے لیے بال کہاں سے لاتے ہیں۔ کئی ماہرین کا خیال یہ تھا کہ یہ پرندے ایسے گرے ہوئے بال زیادہ تر زمین سے جمع کرتے ہوں گے یا مرے ہوئے جانوروں کے جسموں سے اٹھا لاتے ہوں گے۔ لیکن پتہ یہ چلا کہ پرندوں کی کئی قسمیں ایسے بال مختلف ممالیہ جانوروں کے جسموں سے باقاعدہ اکھاڑ کر جمع کرتی ہیں۔امریکی اورنیتھالوجسٹ کے مشاہدات

امریکا کی الینوئے یونیورسٹی کے پرندوں سے متعلق حیاتیاتی علوم کے ایک ماہر (اورنیتھالوجسٹ) ہینری پولاک نے ایک دن دیکھا کہ بندر سے ملتے جلتے رَیکُون نامی ایک ممالیہ جانور کو کھانا کھاتے ہوئے ایک ایسی چڑیا تنگ کر رہی تھی، جو بار بار اس کی کھال پر چونچ مار کر اس کے بال کھینچ رہی تھی۔

اس پر ہینری پولاک سوچنے لگے کہ وہ چڑیا ایسا کیوں کر رہی تھی۔ نتیجہ یہ نکلا کہ انہوں نے فیصلہ کیا کہ پرندوں کی اپنے گھونسلے بنانے سے متعلق نفسیات کا باقاعدہ سائنسی مطالعہ کیا جائے۔

کبوتر بازوں کا سب سے بڑا عالمی تجارتی میلہ جرمن شہر ڈورٹمنڈ میں

پھر ہینری پولاک اور ان کے ساتھیوں کی ایک پوری ٹیم نے قدرتی ماحول میں مختلف پرندوں اور یوٹیوب پر ایسے پرندوں کے بےشمار ویڈیو کلپس کا مطالعہ کیا۔ پتہ یہ چلا کہ بہت سے پرندوں میں اپنے بچوں کو دودھ پلانے والے زندہ جانوروں کی کھال سے بال چرانے کا عمل بہت عام ہے۔ یہ بھی دیکھا گیا کہ ایسے ‘بال چور‘ پرندوں کا نشانہ اکثر وہ ممالیہ جانور بنتے ہیں، جن کی کھال اور اس پر بال خاص طور پر نرم اور آرام دہ ہوتے ہیں، جیسے مثلاﹰ کسی لومڑی کے۔ایک نئی اصطلاح

ہینری پولاک اور ان کے ساتھیوں کی ریسرچ کے بعد بریٹ وٹنی نامی ایک اور معروف اورنیتھالوجسٹ نے بھی پرندوں کے ایسے ہی رویوں کا باقاعدہ مطالعہ کیا۔ اس دوران یہ بھی طے ہو گیا کہ کئی پرندے خاص طور پر لمبے نرم بالوں والے کتوں کے بال چرانے کو بھی ترجیح دیتے ہیں۔

نیکی کا بدلہ نیکی: کوے کا تحفہ زیر بحث

via: DW Urdu

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

18 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

3 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago