Categories: Sports

پشاور: کرکٹ اسٹیڈیم پی سی بی کے حوالے کرنے پر غور، بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی تیاریاں

پشاور: کرکٹ اسٹیڈیم پی سی بی کے حوالے کرنے پر غور، بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی تیاریاں

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تحویل میں دینے کے لیے سنجیدہ اقدامات شروع کر دیے ہیں، تاکہ صوبے میں بین الاقوامی کرکٹ کی باقاعدہ بحالی کی راہ ہموار کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت اور پی سی بی کے درمیان رابطے جاری ہیں، جبکہ باہمی شرائط کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات کے دو دور مکمل ہو چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی اور انتظامی شفافیت یقینی بنانے کے لیے حکومت قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے حوالے سے پی سی بی کے ساتھ طے شدہ معاہدوں کا بھی تفصیلی جائزہ لے رہی ہے، تاکہ اسی طرز پر مناسب ماڈل اختیار کیا جا سکے۔

خیبر پختونخوا کے مشیرِ کھیل تاج محمد ترند نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح خیبر پختونخوا میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اور عالمی مقابلوں کا انعقاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ قذافی اور نیشنل اسٹیڈیم کے معاہدوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تاہم ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کو پی سی بی کے حوالے کرنے کا حتمی فیصلہ تمام قانونی، انتظامی اور مالی پہلوؤں کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد کیا جائے گا۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور، مبینہ اجتماعی زیادتی کے 4 ملزمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

پشاور، مبینہ اجتماعی زیادتی کے 4 ملزمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک پشاور: دنیا…

15 hours ago

خیبرپختونخوا کے ڈگری کالجز میں سٹوڈنٹس ای اٹینڈنس سسٹم کا آغاز

خیبرپختونخوا کے ڈگری کالجز میں سٹوڈنٹس ای اٹینڈنس سسٹم کا آغاز پشاور، 10 ستمبر: خیبرپختونخوا…

1 day ago

پشاور میں دو خواتین سے مبینہ زیادتی، مالک مکان سمیت 4 ملزمان گرفتار

پشاور میں دو خواتین سے مبینہ زیادتی، مالک مکان سمیت 4 ملزمان گرفتار پشاور: گڑھی…

2 days ago

پشاور: کمسن بچی اور شوہر کے سامنے اسلحے کے زور پر 2 خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا لرزہ خیز واقعہ

پشاور: کمسن بچی اور شوہر کے سامنے اسلحے کے زور پر 2 خواتین کے ساتھ…

2 days ago

خیبرپختونخوا: ایک سوتن نے مبینہ طور پر دوسری کو قتل کردیا، بعد ازاں خود بھی کنویں میں چھلانگ لگا کر جان دے دی

خیبرپختونخوا: ایک سوتن نے مبینہ طور پر دوسری کو قتل کردیا، بعد ازاں خود بھی…

2 days ago

پشاور: حیات آباد نرسنگ کالج میں طلبہ احتجاج، پولیس افسران عہدوں سے ہٹا دیے گئے

پشاور: حیات آباد نرسنگ کالج میں طلبہ احتجاج، پولیس افسران عہدوں سے ہٹا دیے گئے…

3 days ago