Categories: Sports

پشاور زلمی سعودی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھیلے گی، جاوید آفریدی

ویب ڈیسک: 28 جنوری 2023 – پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے تصدیق کی ہے کہ زلمی کی ٹیم سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف میچ کھیلے گی۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریاض میں سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے زلمی اور سعودی کرکٹ ٹیم کے درمیان مقابلے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ جلد پشاور زلمی کی ٹیم سعودی عرب کا دورہ کرے گی اور قومی ٹیم کے ساتھ بھی کھیلے گی۔

اس کے علاوہ جاوید آفریدی نے سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین کو بھی پاکستان میں پی ایس ایل میچ دیکھنے کی دعوت دی۔

اس حوالے سے پشاور زلمی نے ایک بیان بھی جاری کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ جاوید آفریدی نے شہزادہ سعود بن مشال کو سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور زلمی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جاوید آفریدی نے پی ایس ایل دیکھنے کے لیے سعودی شہزادے کو زلمی کی ٹی شرٹ بطور تحفہ بھی پیش کی۔

via: Minute Mirror

Recent Posts

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

10 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

17 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

19 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

1 day ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago