Categories: Sports

صوبائی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار کا والی بال کیمپ کا دورہ

پشاور (سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام شانگلہ میں والی بال سمر ٹریننگ کیمپ جاری ہے جس میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے پچیس سے زائد کھلاڑی کوالیفائیڈ کوچز کے زیرنگرانی تربیت حاصل کرررہے ہیں ، گزشتہ خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد وقار چمکنی نے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خالد خان کا شکریہ ادا کیا جن کی ہدایت پر مختلف کھیلوں کے سمر ٹریننگ کیمپس جاری ہے جس سے نہ صرف کھلاڑیوں کی کھیل، فزیکل فٹنس میں بہتری آئے گیبلکہکھلاڑی ذہنی و جسمانی طور پر مکمل فٹ ہونگے،سمر کیمپ میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کے والی بال کوچ واصف خان کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں جو کہ تیس جولائی تک جاری رہے گی صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد وقار نے سمر کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے سمر کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کھیلوں کے مختلف شعبوں میں کھلاڑیوں کو آگے لانے کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں سمر کیمپ کا انعقاد سپورٹس ڈائریکٹریٹ کا بہترین اقدام ہے. انہوں نے سمر کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو اپنی ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی..

Recent Posts

پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف

پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف خیبر…

7 hours ago

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی میں نمایاں کمی

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…

1 day ago

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…

2 days ago

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…

2 days ago

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…

2 days ago

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…

3 days ago