Latest News

نیشنل انڈر16 والی بال چیمپئن شپ 28 اکتوبر سے پشاور میں منعقد ہوگی ،خالد وقار چمکنی

چیمپہئن شپ میں صوبہ بھر سے 14 میل وفمیل ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ،سیکرٹری صوبائی والی بال ایسوسی ایشن
پشاور( سپورٹس رپورٹر)نیشنل انڈر16 میل وفمیل والی بال چیمپئن شپ 28 اکتوبر کو پشاور میں منعقد ہوگی ، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 14 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، ان خیالات کا اظہارخیبر پختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد وقار چمکنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون پاکستان والی بال فیڈریشن اور صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 28 اکتوبر سے 2 دسمبر تک قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہ ہوگی جس میں ملک بھرسے سات میل اور سات فمیل کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں ، آرگنائزنگ سیکرٹری خالد وقار چمکنی نے بتایا کہ یہ چیمپئن شپ خیبرپختونخوا انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا حصہ ہے ، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پرقبائلی اضلاع سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں نچلی سطح پرٹیلنٹ کو تلاش کرنے کیلئے کیلئے خیبر پختونخوا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت16سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے ٹرائلزکا انعقاد کیاگیا پہلے مرحلے میں تمام اضلاع میں ٹرائلز منعقد ہوئے جس میں سے300 ٹیلنٹڈکھلاڑیوں کووالی بال میں منتخب کیاگیا اور فائنل رائونڈ میں کیمپ کیلئے 70 میل وفمیل کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیاجس میں سے نیشنل چیمپئن شپ کیلئے بہترین ٹیموں کا انتخاب کیاگیا جو کہ صوبے کی نمائندگی کرینگے ۔

via: Saad Bin Awais


Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

8 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago