PSL opening ceremony should be held in Peshawar to send a message of peace to the world, says KP Governor
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب پشاور میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے دنیا کو امن اور مثبت پیغام دیا جاسکتا ہے۔
گورنر ہاؤس پشاور میں زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل انتہا پسندی کی سوچ کی روک تھام اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ مدرسوں کے طلبہ بھی معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مناسب مواقع اور سرپرستی فراہم کرنا ضروری ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے، تاہم کھیلوں کے میدان میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں میں آگے بڑھنے کے مواقع ملنے چاہئیں۔
گورنر نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی کہ اس مرتبہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پشاور میں منعقد کرنے کا موقع دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن پسند ہیں اور محنت کے ذریعے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب مختلف ادارے مل کر کام کرتے ہیں تو دنیا کو مثبت پیغام جاتا ہے۔ کھیل نوجوانوں میں برداشت، مقابلے کا جذبہ اور نظم و ضبط پیدا کرنے کے ساتھ انہیں مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…