کراچی – پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا مقابلہ آج رات 20 فروری کو بندرگاہی شہر کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہوگا۔
بابر اعظم کی زیر قیادت یلو اسٹرم نے اس سال کے سپورٹس گالا میں کھیلے گئے دو میں سے ایک میچ جیتا ہے۔ اپنے ابتدائی کھیل میں زلمی نے کراچی کنگز کو مات دی لیکن دوسرے گیم میں ملتان سلطانز کے خلاف اسے دھچکا لگا۔
دوسری جانب گلیڈی ایٹرز نے اس سال ٹوئنٹی 20 لیگ میں کھیلے گئے دو میچوں میں سے ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹیبل ٹاپرز ملتان سلطانز کے خلاف اپنے ابتدائی کھیل میں سرفراز کی زیرقیادت اسکواڈ کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا لیکن کراچی کنگز کے خلاف واپسی کرنے میں کامیاب رہی۔
پچ کے حالات کے مطابق ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دے گی تاکہ اپوزیشن کو دباؤ میں رکھا جا سکے کیونکہ پچھلے 3 میچوں میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں نے دو میچز لیے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: جیسن رائے، مارٹن گپٹل، عبدال بنگلزئی، سرفراز احمد، عمر اکمل، افتخار احمد، محمد نواز، اوڈین اسمتھ، قیس احمد، نسیم شاہ، محمد حسنین
پشاور زلمی: محمد حارث (وکٹ)، بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، بھانوکا راجا پاکسے، روومین پاول، جیمز نیشام، وہاب ریاض، خرم شہزاد، سلمان ارشاد، سفیان مقیم
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…