Categories: Latest News

پشاور، آئے روز مہنگائی نے شہریوں کے اوسان خطا کر دیئے

ویب ڈیسک: فروری 20, 2023 صوبائی دارالحکومت پشاور میں مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کے اوسان خطا کردیئے ۔ دالوں ‘سبزی اور پھلوں کی قیمتیں عوام کی دسترس سے باہر ہو گئیں تاریخی مہنگائی کے باعث عوام رل گئے ہیں حکمران و انتظامیہ مہنگائی کو کم کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دینے لگے ہیں جس سے عوام شدید مایوسی کا شکار نظر آنے لگے حالیہ مہنگائی کی لہر میں جہاں ہر چیز کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں وہیں سبزی اور پھلوں کی قیمتیں بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں شہر کے بازاروں میں پھلوں کی قیمتیں مالٹا 400تک فی درجن میں فروخت ہونے لگا ، مختلف قسم کے سیب 220سے 350 جبکہ کیلا فی درجن 250سے 300روپے تک فروخت ہونے لگا ۔
اسی طرح سبزیوں کی قیمتیں اور دیگر اشیا ئے خورو نوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں جبکہ گزشتہ تین روز کے دوران زندہ مرغی کی قیمتوں میں بھی فی کلو چالیس روپے اضافہ ہو چکا ہے جسکے ساتھ ہی زندہ مرغی کی قیمت فی کلو 455تک پہنچ چکی ہے اسکے علاوہ ریسٹورانٹس میں بھی تیار کھانوں اور فاسٹ فوڈز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ مہنگائی کی وجہ سے عوام ذہنی کرب میں مبتلا ہیں تاہم حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور آئے روز اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

via: Mashirq Tv

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

6 minutes ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

11 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

18 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

20 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

1 day ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago