Saja World Number One Educational Game Scrabble Festival at Red Rose, Montessori & School Peshawar City
پشاور: 25 فروری2023 (سپورٹس رپورٹر) خیبر پختنخوا سکریبل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سکریبل گیم کی ڈیجیٹل پریزینٹیشن اور سکریبل ماسٹر ٹرینینگ فیسٹیول کا ریڈ روز مونٹیسری سکول پشاور میں انعقاد کیا گیا۔ سٹوڈنٹس کیساتھ ساتھ پرنسپلز، اساتذہ کرام بھی ایکشن میں نظر آئے۔ ورلڈ کلاس سکریبل گیم سیکھنے کے ساتھ ہی پرنسپلز،اساتذہ اور طالبات کے مابین دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔ اس موقع پر پرنسپل، اساتذہ سمیت تمام سٹوڈنٹس نے انگریزی کے الفاظ بہترین انداز میں بنا کر جیتنے کی کی بھرپور کوشش کی ۔ سکول پرنسپل میڈم آسیہ نے سکریبل گیم کو تمام طلباء و طالبات کے تعلیمی میدان میں کامیابیوں کے لیے بہترین ورلڈ کلاس مائنڈ سیٹ ایجوکیشنل گیم کے ساتھ ہی دور حاضر کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس گیم سے زخیرہ الفاظ میں اضافہ ہوتا ہے اور گیم بہت دلچسپ ہونے کیساتھ ساتھ پڑھاِئی کی جانب دل و دماغ بھی راغب کر رہی ہے۔ اس گیم سے تمام طلباء و طالبات کو فوائد یقینی طور پر ملتے ہیں اور ہم پُر اُمید ہیں کہ سٹوڈنس اور ان کے والدین ضرور اپنی تمام فیملیز کو اس گیم سے روشناس کروائیں گے۔ بچوں اور بچیوں کے روشن تعلیمی مستقبل کے حصول کیلئے سکریبل کے ذریعے کھیل ہی کھیل میں بہترین لرننگ کے اس اقدام کو پاکستان و خیبر پختونخوا سکریبل ایسوسی ایشن کی تمام انتظامیہ کی جانب سے خیبر پختنخوا کے تمام سٹوڈنٹس کے لئے بہت بہترین اور تاریخی کارنامہ قرار دیا۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…