پشاور: (سپورٹس نیوز) خیبر و پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے تعاون سے پشاور میں ایجوکیشنل گیم سکریبل کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ منعقد ہو گا۔جس میں پشاور ڈسڑکٹ کے گورنمنٹ و پرائیویٹ سیکٹر سکولوں کے سینکڑوں طلباء و طالبات سمیت پرنسپلز اور اساتذہ شرکت کریں گے۔
گزشتہ روز کے پی سکریبل ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا سے ملاقات کی ، وفد کی قیادت سابقہ ایم پی اے اور مشیر قانون عارف یوسف ایڈوکیٹ نے کی۔ اس موقع پر ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک نے کے پی و پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہا اور ورلڈ کلاس ایجوکیشنل گیم کے میگا ایونٹ پشاور سکریبل لیگ کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے بات چیت کرتےہوئےکہا کہ حکومت خیبر پختونخوا وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے وژن کے مطابق تمام سپورٹس اور پلئیرز کو سپورٹ کر رہی ہے اور مزید بھی سپورٹ کرتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکریبل گیم واقعی تمام سٹوڈنٹس کے لیئے بہت بہترین اور بھرپور فوائد سے مالا مال تعلیمی کھیل ہے جس سے ہر سٹوڈنٹ بنے گا پڑھائی میں چیمپین، اور پڑھائی کے ساتھ ساتھ سپورٹس کے میدان میں بھی آگے آ کر اپنی بہترین کارکردگی سے ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پشاور سکریبل لیگ ایونٹ کے بعد خیبر پختنخواہ کے باقی تمام ڈسڑکٹس میں بھی بھرپور طریقے سے سکریبل ایونٹس منعقد کئے جائیں گے۔ تاکہ تمام طلباء و طالبات پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی آگے بڑھیں اور خیبر پختونخوا اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کریں۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…