Sports Complex Hayatabad Peshawar Karate Class
پشاور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری پشاور سپورٹس فیسٹیول کا کراٹے ایونٹ مکمل ہوگیا۔صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر خورشید خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲخان ، ایڈمن آفیسر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ ، صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری صدارتی ایوارڈ یافتہ خالد نورسمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔
نتائج کے مطابق 60 کلوگرام کیٹگری میں آصف علی نے گولڈ، خیال نے سلور، جواد اور دانش نے برونز میڈلز، 67 کے جی میں محمد عبداللہ نے گولڈ، احتشام نے سلور، بلال اور محمد اسرار نے سلور میڈلز، 45 کے جی میں محمد احمد نے گولڈ، محمد سلیمان نے سلور، سعد شاہ اور محمد شاہ زیب نے برونز میڈلز، 55کے جی میں محمد نے گولڈ، اسامہ نے سلور، یاسین اور عمر عارف نے برونز میڈلز جیتے۔55 کلوگرام کیٹگری میںمراد علی نے پہلی، محمد حارث نے دوسری، محمد مدثر اور مصور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انفرادی کاتا میں یحییٰ نے گولڈ، محمد حارث نے سلور، طیب رضوان اور محمد عبداللہ نے برونز میڈلز جیتے۔
via: Saad Bin Awais
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…