Categories: Sports

خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے اسپورٹس گالا، رنگا رنگ مقابلے پشاور میں منعقد

خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے اسپورٹس گالا، رنگا رنگ مقابلے پشاور میں منعقد

پشاور: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے اسپورٹس گالا پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ تقریب میں 100 سے زائد خواجہ سرا اور پست قامت افراد نے شرکت کی۔

ٹرانس جینڈر اسپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، فٹسال، میوزیکل چیئر، بوری ریس، رسہ کشی اور آرچری کے مقابلے شامل تھے۔ مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر فرزانہ گروپ نے پہلی جبکہ آرزو گروپ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

فٹسال کا فائنل آرزو ٹیم نے جیتا جبکہ فرزانہ ٹیم رنر اپ رہی۔ بوری ریس میں عجوا پہلی، زونی دوسری اور نایاب گل تیسری رہیں۔ خوراک مقابلہ مسکان نے اپنے نام کیا۔ کون ریس میں شائی کو کو نے پہلی، مسکان نے دوسری اور نعمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ میوزیکل چیئر شائستہ گل نے جیتی۔ آرچری میں مایہ پہلی اور کاشی دوسری رہیں۔ رسہ کشی کا مقابلہ زرداد بلبل نے جیتا۔ خواجہ سرا 50 میٹر ریس میں معنی نے گولڈ، ملائیکہ نے سلور اور عجوا نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔ پست قامت افراد کی دوڑ میں لقمان نے گولڈ، عثمان نے سلور اور نور نے براؤنز میڈل جیتا۔

تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری اسپورٹس و امور نوجوانان محمد آصف خان تھے۔ اس موقع پر ڈی جی اسپورٹس تاشفین حیدر، ڈائریکٹر ضم اضلاع عمر ارشد، ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ فیصل سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اسپورٹس محمد آصف خان نے کہا کہ اس گالا کا مقصد خواجہ سرا کمیونٹی کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ بھی معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور کھیلوں میں شرکت ان کا حق ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یہ اسپورٹس گالا ہر سال منعقد کیا جائے گا تاکہ یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں نئے سال سے کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں اور نوجوانوں کو بہتر سہولیات دی جا رہی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میچز کے انعقاد کے لیے تیار ہے اور امید ہے کہ اس سال یہاں میچز ہوں گے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

16 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

22 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago