PTI protest: Peshawar's connectivity with other cities affected, motorway closed for second day
ویب ڈیسک: پشاور میں جاری احتجاج کے باعث موٹروے دوسرے روز بھی بند رہی جبکہ شہر میں داخل ہونے والی بیشتر مرکزی سڑکیں بھی متاثر ہونے سے ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پشاور میں احتجاج کے باعث اسلام آباد سے پشاور تک موٹروے مسلسل دوسرے روز بھی بند رہی، جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے، پشاور آنے والی تقریبا تمام بڑی شاہراہیں بھی مختلف مقامات پر بندش یا شدید دباو کا شکار ہیں، جس کے نتیجے میں شہر کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔
موٹروے کی بندش کے باعث پشاور سے برہان تک سفر کرنے والے ہزاروں مسافر مشکلات میں پھنس گئے ایئرپورٹ جانے والے متعدد مسافر بروقت نہ پہنچ سکے جس کے باعث ان کی پروازیں چھوٹ گئیں، اسی طرح مریضوں کی منتقلی اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا غیر معمولی دباو دیکھنے میں آیا جہاں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا جبکہ مختلف مقامات پر رکاوٹوں اور رش کے باعث اسلام آباد، پشاور اور دیگر شہروں کے درمیان سفر کرنے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ٹریفک کی صورتحال خراب ہونے سے شادی بیاہ کی تقریبات بھی متاثر ہوئیں جبکہ مختلف شہروں سے آنے والی باراتیں اور دیگر تقاریب میں شرکت کرنے والے افراد بھی وقت پر نہ پہنچ سکے اس کے علاوہ میتوں کی منتقلی میں بھی تاخیر کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…