پشاور( سپورٹس رپورٹر ) خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر اور سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے کہا ہے کہ کھیل ان کی زندگی ہے کھیلوں کو ہمیشہ اپنی سیاست سے اوپر رکھا جب تک زندہ ہیں کھیلوں کی خدمت کرتے رہیں گے۔
خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن اور سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں جو ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں۔ وہ مبارک باد کے لئے آئے سپورٹس رائٹرز کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے وفد کی قیادت صدر سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن عاصم شیرازنے کی جس میں جنرل سیکرٹری شاہد خان آفریدی سینئررکن اعجاز احمد،عظمت اللہ،نادرخواجہ اوردیگر شامل تھے،
خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کینو منتخب جنرل سیکرٹری ذوالفقار بٹ، ایسوسی ایٹ سیکرٹری اختر علی شاہ جائنٹ سیکرٹری امجد علی خان اور دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سید عاقل شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی وزارت میں خیبر پختونخوا میں نیشنل گیمز اور بین الصوبائی گیمز سمیت مختلف مقابلوں کے 29 قومی چیمپئن شپس منعقد کی گئی جو ایک ریکارڈ ہے، کھلاڑیوں اورکھیلوں کے صحافیوںکے لئے دروازیہمیشہ کھلیں رہیں گے،
سپورٹس رائٹرز کے بغیر صوبے میںکھیلوں کا فروغ ناممکن ہے، سپورٹس جرنلسٹس کی مثبت تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کیا ہے کیونکہ وہ غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں جس کی وجہ سے کارکردگی میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔نو منتخب نائب صدر اولمپک ایسوسی ایشن و سابق عالمی چیمپئن قمر زمان نے کہا کہ اولمپک ایسوسی ایشن اور سپورٹس رائٹرز نے مل کر صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے جو کیا وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جہاں بھی سپورٹس کا ایونٹ ہو سپورٹس جرنلسٹ وہاں کور کرنے کے لئے موجود ہوتے ہیں اور دنیا بھر میں ملک بالخصوص صوبے کی سافٹ امیج سامنے لانے میں بھرپور تعاون کرتے ہیں۔
ایسوسی ایٹ سیکرٹری اختر علی شاہ نے کہ صوبے میں کھیلوں کو زندہ رکھنے میں سید عاقل شاہ کی بہت کائوشیں ہیں کیونکہ دہشت گردی کے دور میں ایک طرف روز دھماکے ہوتے تھے جبکہ دوسری جانب کھیلوں کے ایونٹس بھی تسلسل کیساتھ منعقد کئے جاتے تھے، صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو سپورٹس رائٹرز بہترین انداز میں لوگوں کے سامنے لاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بچوں اور بچیوں کاکھیلوں کیساتھ جوش و جذبہ اور لگاو پیدا ہوگیا ہے اور کھیلوں کے اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…