Categories: Sports

پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کے انعقاد کا مطالبہ کردیا۔

سلیم خالق (ایکسپریس نیوز): ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے فرنچائز اونر جاوید آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ای میل میں اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ سیزن 10 کا کوئی میچ پشاور (ہوم گراؤنڈ) میں نہیں رکھا گیا۔

انھوں نے زلمی کے میچز ہوم گراؤنڈ پر منعقد کرانے کا کہتے ہوئے وینیوز میں پشاور کی شمولیت کا مطالبہ کرتے ہوئے اسٹیڈیم کا بقیہ 20 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرنے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے تعاون کی بھی درخواست کی۔

یہاں سے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کرے شکریہ

جاوید آفریدی نے خط میں لکھا کہ ان کی ٹیم 13 مئی کو چیف منسٹر خیبر پختونخوا علی امین سے ملاقات کرے گی تا کہ اسٹیڈیم کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز میں کوآرڈینیشن ممکن ہوسکے۔

انھوں نے محسن نقوی سے درخواست کی کہ پشاور میں پی ایس ایل کے میچز یقینی بنانے کیلئے ایک کمیٹی قائم کریں، اس سے کامیاب ایونٹ کے انعقاد میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق چیف منسٹر نے تعمیراتی کام کے بقیہ فنڈز کی بھی منظوری دے دی لہذا اب گیند بورڈ کے کورٹ میں آ گئی ہے۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

41 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago