Categories: Sports

قبائلی ضم اضلاع میجر گیمز سائوتھ وزیرستان نے جیت لیں

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ضم اضلاع کے زیراہتمام منعقدہ قبائلی اضلاع میجر گیمز اختتام پذیر ہوگئیں ، سائوتھ وزیر ستان کے کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس کامظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی مرتبہ میجر ٹرافی اپنے نام کرلی ، ضلع خیبر نے دوسری اور باجوڑ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

طہماس خان فٹبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے فٹبال کے فائنل میں سائوتھ وزیرستان نے سب ڈویژن کوہاٹ کو تین ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شا مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ایونٹ کے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ڈپٹی ڈائریکٹر مفتاح اللہ ایڈمن آفیسر وفوکل پرسن اعوان حسین ، ضلع خیبر کے ڈی ایس او راحید گل ملاگوری ضلع کوہاٹ کے ساجد آفریدی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تاج وزیر سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں، میجر گیمز میں سائوتھ وزیر ستان نے ہاکی ، کبڈی اور فٹبال میں پہلی پوزیشن حاصل کی ،اتھلیٹکس میں ضلع خیبر نے پہلی ، باجوڑ نے دوسری اور کرم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، باسکٹ بال میں خیبر نے پہلی ، باجوڑ نے دوسری ، ہاکی میں سائوتھ وزیر ستان نے پہلی ، ضلع خیبر نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی ، والی بال میں باجوڑ نے پہلی ، نارتھ وزیرستان نے دوسری ، کبڈی میں سائوتھ وزیرستان نے پہلی اور مہمند نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ فٹبال میں سائوتھ وزیرستان نے پہلی اور سب ڈویژن کوہاٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

فٹ بال فائنل کے پہلے ہاف کے آخری منٹ میں جنوبی وزیرستان کے یاسر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلائی ، کھیل کے آخری لمحات میں جنوبی وزیرستان کے ذوالفقار نے یکے بعد دیگرے دو مزید گول ٹیم کو تین صفر سے کامیابی دلادی ۔فٹ فائنل جیتنے کے ساتھ جنوبی وزیرستان ضم شدہ اضلاع سپورٹس فیسٹول کی جنرل ٹرافی بھی جیت گیا۔تیمور کو پلیر آف دی ٹورنا منٹ جبکہ شمالی وزیرستان کو فیر پلے ٹرافی دی گئی۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

8 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago