پشاور:01فروری 2021(محمد سعد سے) محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی خیبرپختونخوا، ضلعی انتظامیہ چترال اور ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے باہمی اشتراک سے منعقدہ ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر پاکستان میں کنیڈین ہائی کمشنر گیلمور وینڈی اور ڈپٹی کمشنر چترال لوئر حسن عابد مہمانان خصوصی تھے جبکہ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق، محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے عہدیداران، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اعلی حکام سمیت ملکی و غیر ملکی سیاح کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
ہندوکش سنو فیسٹیول میں سنو بورڈنگ کے مقابلوں میں علی حسنین نے پہلی، آصف رضا نے دوسری اور انعام اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سات سال سے 14 سال کے کھلاڑیوں کے مقابلوں میں محمد علی رضا نے پہلی، سمیع الدین نے دوسری اور ساحل مرتضی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پندرہ سال سے 24 سال کی عمر کے کھلاڑیوں کے مابین منعقدہ مقابلوں میں آسق علی نے پہلی، عمید حسین نے دوسری اور مبین علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 25 سال اور سینئر کیٹیگری کے مقابلوں میں برحان الدین نے پہلی، عامر رحیم نے دوسری جبکہ بشیر علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرچترال لوئر حسن عابد نے کہا کہ مداقلشت کی وادی حسین وادیوں میں سے ہے۔ یہاں کے نوجوان سکینگ، آئس ہاکی اور سنو بورڈنگ میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔ حکومت مداقلشت کی وادی کو بین الاقوامی سیاحتی مقام قرار دے چکی ہے اس اقدام سے یہاں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ کنیڈین ہائی کمشنر گیلمور وینڈی نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ مداقلشت کے نوجوانوں کیلئے سنو گیمز کی سہولیات فراہم کرینگے۔ یہ پاکستان کے خوبصورت مقامات میں سے ہے۔ یہاں کے بچوں میں برفانی کھیلوں سکینگ، آئس ہاکی، سنو بورڈنگ میں کافی دلچسپی پائی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں یہاں کی آبادی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ فیسٹیول میں ملکی و غیر ملکی سیاح مختلف کھیلوں کے مقابلوں سے خوب محظوظ ہوئے۔فیسٹیول میں مختلف مقابلوں میں 500 سے زائد مقامی و دیگرکھلاڑیوں سمیت 10 غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں جن میں 5سکینگ کھلاڑی اور 5 سنوبورڈرزکھلاڑی و ماہرین شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…