Categories: Sports

گبین جبہ: ملک بھر سے سیاحوں کی آمد خوش آئندہے،سیکرٹری محمد عابد مجید

پشاور:26فروری2021(سپورٹس رپورٹر)سیکرٹری محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا محمد عابد مجید نے کہاہے کہ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا سیاحوں کو پورے صوبے میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ گبین جبہ مالم جبہ کے بعد صوبے کی خوبصورت ترین ہے۔ سیاح اب موسم سرما میں بھی ملک بھر سے ان سیاحتی مقامات کا رخ کررہے ہیں جو صوبے کی معیشت کیلئے خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گبین جبہ سوات میں سنو سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان،محکمہ سیاحت کے عہدیداران اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ سوات کے باہمی اشتراک سے سوات کی حسین وادی گبین جبہ میں سنو سپورٹس اینڈ کلچرفیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔ جس کے پہلے روز گبین جبہ کے مقام پر سنو میراتھن کے مقابلے ہوئے جبکہ ساتھ ہی ماس کشتی اور رسہ کشی کے مقابلے بھی برف باری میں منعقد کئے گئے۔

Snow Festival Gabin Jabba Swat | 2021 | Peshawar Live

فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے ہینڈکرافٹ سٹالز،ٹورسٹ انفامیشن ڈیسک، کلچرل ڈانس پرفارمنس اور رباب موسیقی بھی رکھی گئی ہے جبکہ ان سب کے علاوہ ایف سی ڈانس پرفارمنس، پشتو مشاعرہ، میجک شو، مارشل آرٹ شو، سٹیج ڈرامہ اور دیگر سرگرمیاں بھی منعقد کی جائینگی۔ فیسٹیول میں گلوکارشاہد علی خان، خالد ملک، ہمایون خان، معیز، شوکت محمود، الماس خان خلیل سمیت دیگر پرفارمنس پیش کرینگے۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

9 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago