غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس نے اپنے مصری مسلمان دوست نائل ناصر سے شادی کر لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب 16 اکتوبر کو جنیفر کے ’’ویسٹ چیسٹر ہارس فارم‘‘ پر منعقد ہوئی جس میں اسلامی طریقہ کار کے مطابق دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ جنیفر نے اپنی شادی کے موقع پر سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کر رکھا تھا۔
ذرائع کے مطابق اس شادی میں سینکڑوں مہمان شریک ہوئے جبکہ شادی والے دن حکام نے سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی تھیں۔ شادی کا خرچ 20 لاکھ ڈالرز(یعنی 34 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) بتایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ جنیفر گیٹس اور نائل ناصر 2017 میں گہرے دوست بنے اور30 جنوری 2020 میں دونوں نے منگنی کرلی تھی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…