Oil prices continue to decline in global markets after the opening of the Strait of Hormuz
واشنگٹن (انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 اپریل 2026ء ) ایران کے جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ میڈیا کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت ساڑھے 12فیصد کم ہوکر 83 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ عالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمت میں ساڑھے 10 فیصد کمی ہوگئی، جس کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہے۔
آبنائے ہرمز کھلنے کے اعلان کے ایک گھنٹے میں بٹ کوائن ایک ہزار ڈالر مہنگا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی ہے، وزیرِ اعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کی کمی کی منظوری دی، منظوری کے بعد ڈیزل کی قیمت 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.43 روپے ہوگئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہوا عوام تک پہنچائیں گے۔
یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ٹویٹ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کردیا ہے اور یہ مکمل آمد ورفت کیلئے تیار ہے۔ امریکی صدر نے لکھا ایران کا شکریہ! لیکن صدر ٹرمپ نے اس کے بعد ٹروتھ سوشل پوسٹ میں ایک اور ٹویٹ لکھا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی اور جہاز رانی کیلئے تیار ہے، لیکن تہران کیخلاف بحری ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار رہے گی، یہ ناکہ بندی تب تک رہے گی جب تک ایران سے معاملات 100 فیصد نہیں ہو جاتے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکراتی عمل بہت تیزی سے آگے بڑھے گا، مذاکرات کے زیادہ تر نکات پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔ یاد رہے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں اعلان کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی جہازوں کی آمدورفت جنگ بندی کی باقی مدت کے دوران مکمل طور پر کھلی رہے گی۔
یہ فیصلہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کی جانب سے پہلے سے جاری کردہ مربوط سمندری روٹ کے مطابق نافذ کیا جائے گا۔ یعنی جنگ بندی کے دوران تجارتی بحری جہاز طے شدہ راستے پر محفوظ انداز میں آبنائے ہرمز سے گزر سکیں گے۔ دوسری جانب پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبور کرلی۔امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق امریکی ناکہ بندی کی بعدخام مال کیساتھ آبنائے ہرمز سے نکلنے والا یہ پہلاجہاز ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبورکرلی ہے ۔یاد رہے کہ پاکستانی جھنڈے والا ٹینکر گزشتہ ہفتے کے آخر میں بھی خلیج فارس میں داخل ہوا تھا۔
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…
بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…